China

چین کی بہتر ترقی دنیا کے لیے مواقع فراہم کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ

30 ستمبر کو،  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسٹیٹ کونسل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ "چائنا ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025” پر تبصرہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس رپورٹ  نے 2024 میں چینی طرز جدیدیت کےفکری ، نظامی اور عملی نتائج کو ریکارڈ کیا ہے۔ اختراع، ہم آہنگی، ماحولیاتی تحفظ، کھلے پن اور مشترکہ فوائد کے زاویوں سے چینی طرز جدیدیت کو درپیش نئی صورتحال اور حاصل شدہ نئی کامیابیوں کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے، جو دنیا کے تمام ممالک کو چین کی ترقیاتی راہ کا مطالعہ کرنے اور مشترکہ ترقی کے راستے تلاش کرنے کے لیے حوالہ فراہم کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیچیدہ اور سخت بین الاقوامی ماحول کے باوجود، چینی معیشت کی کارکردگی مجموعی طور پر مستحکم اور ترقی پذیر رہی ہے،  اعلیٰ معیار کی ترقی آگے بڑھ رہی ہے، اور نئی معیاری پیداواری قوت کی حرکیات مضبوط ہیں۔ چین کی بہتر ترقی دنیا کے لیے مواقع فراہم کرتی ہے۔

Related posts

چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں نئے اقدامات

Awam Express News

عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین

Awam Express News

شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربرہی اجلاس کی صدارت کریں گے

Awam Express News