New Delhi Press Release Saudi Arabia

المناک سڑک حادثے میں 45/ ہندوستانی معتمرین کی اموات پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا اظہار غم و افسوس

دہلی: 18 نومبر 2025 ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے مکہ مکرمہ سے معتمرین کو لے کر مدینہ جا رہی بس کے ذیزل ٹینکر سے ٹکرا جانے کے سبب حادثہ کا شکار ہونے اور اس المناک سڑک حادثے میں 45/ہندوستانی معتمرین ،جن کی اکثریت ریاست تلنگانہ سے تھی ،کی موت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے، متوفین کے ورثا سے قلبی تعزیت کی ہے اور زندہ بچے زخمی کی صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے یہ حادثہ باعث ازدیاد غم وافسوس اس لیے بھی ہے کہ اس میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس دلخراش حادثے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس حادثہ فاجعہ کے فورا بعد وزیر اعظم،وزیر خارجہ،وزیر اقلیتی امورسمیت اہم شخصیات اور سرکردہ رہنماﺅں نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کی ہے۔


امیر محترم نے اپنے بیان میں اس موقع پر حکومت ہند ،خصوصا وزارت اقلیت امور،وزارت خارجہ،حج کمیٹی ،حکومت تلنگانہ اورسعودی عرب میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ وقونصلیٹ کے فوری اقدامات اور ہیلپ لائن کے قیام اور سعودی حکام کی جانب سے ریسکیو اور امداد ٹیموں اور مقامی لوگوں کی قابل قدر کوششوں کی تحسین کی ہے جو بلا تاخیر موقع حادثہ پر پہنچ کر متاثرین کو ہاسپٹل پہنچانے اور لواحقین کو سہولت اور معلومات بہم پہنچانے میں لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہیں بھی اس طرح کے المناک سڑک حادثات کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے اور قضا وقدر کو ٹالا نہیں جاسکتا ہے۔ مملکت سعودی عرب میں عام مسافروں خصوصا حجاج معتمرین کی سہولت کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جاتے ہیں، ان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔ بلکہ وزارت حج سال بھر اور شبانہ روز حجاج و معتمرین اور زائرین کی سہولت ،راحت وآرام اور حفاظت کے لیے ہر ممکن تدابیر اور جدید سے جدید ٹیکنک اختیار کرتی رہتی ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پورا ملک متاثرین کے اہل خانہ ،حکومت ہند اور سعودی عرب کی حکومت ،حکام اور علماءوعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اللہ تعالی متوفین کی مغفرت فرمائے،ان کا عمرہ مبرور بنائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے۔آمین

Related posts

باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے خارجہ سکریٹری وکرم مصری ماریشس کے دورہ پر

Awam Express News

بھارت نے امریکہ کو اسمارٹ فون برآمد کرنے میں اپنے پڑوسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اشونی ویشنو

Awam Express News

مودی 3.0 میں تیس کابینہ وزیر، شیوراج اور نڈا بھی حکومت کا حصہ بنے

Awam Express News