UAE

یوم اتحاد سے قبل دبئی کے حکمران کا قیدیوں کے لیے بڑا فیصلہ, 2025 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 54ویں یوم اتحاد کے موقع پر مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 2025 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

دبئی کے اٹارنی جنرل چانسلر عصام عیسیٰ الحمیّدان نے بتایا کہ یہ فیصلہ شیخ محمد بن راشد کی جانب سے قیدیوں کے اہل خانہ کو خوشی دینے اور انہیں نئی زندگی شروع کرنے کا موقع فراہم کرنے کی خواہش کا مظہر ہے، تاکہ وہ معاشرے میں دوبارہ بہتر طریقے سے ضم ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دبئی پبلک پراسیکیوشن اور دبئی پولیس کی مشترکہ کاوشوں سے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related posts

دبئی میں آیندہ تین سال میں اڑتی ٹیکسیاں نظرآئیں گی:شیخ محمد

Awam Express News

متحدہ عرب امارات کے صدر کا 2025 کو ‘کمیونٹی کا سال’ قرار

Awam Express News

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز ابوظہبی میں منعقد ہوگا

Awam Express News