27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Delhi-NCR

بورڈ آف یونانی، سدھا، سووا رِگپا کے نئے صدر پروفیسر عاصم علی خاں کو مبارکباد

نئی دہلی۔ 11 دسمبر 2025
پروفیسر عاصم علی خاں (ڈین اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن ریسرچ اینڈ چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مجیدیہ ہاسپٹل، ہمدرد یونیورسٹی، نئی دہلی) کو صدر بورڈ آف یونانی، سدھا اینڈ سووا رگپا، NCISM، نئی دہلی کے تقرر پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی سکریٹری ڈاکٹر صباحت اللہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ واضح ہو کہ پروفیسر عاصم علی خاں اس سے قبل CCRUM، وزارت آیوش، حکومت ہند کے ڈائرکٹر جنرل رہ چکے ہیں اور مرکزی حکومت کے محکمہ آیوش کی مختلف کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں۔
ڈاکٹر صباحت اللہ نے کہا کہ وہ ایک ڈائنمک شخصیت کے حامل استاد اور منتظم ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ اُن کے نئے تقرر سے طب یونانی کے فروغ میں اُن کی خدمات قابل ذکر خوبیوں کی حامل ثابت ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے NCISM کے قیام (2020) کے وقت طب یونانی کی صفر نمائندگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور پُر زور مطالبہ کیا تھا کہ CCIM کی طرز پر NCISM میں طب یونانی کی مناسبت نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔  مرکزی حکومت نے ہمارے مطالبات کو پورا کیا، اس کے لیے ہم حکومت کے مشکور ہیں۔

Related posts

پی ایم مودی نے دہشت گردی کو کچل دیا، جموں و کشمیر میں زندگی کا وقار بحال کیا۔ امیت شاہ

Awam Express News

چین کی گرفت مضبوط ہونے سےہانگ کانگ اپنے کاروباری مرکز کی چمک کھو رہا ہے۔امریکہ

admin

وزیراعظم نریندر مودی نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئےسفارتی رابطے تیز کئے

Awam Express News