National New Delhi

انڈو–انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈز سیزن–3 سے متعدد ممتاز شخصیات اور صلاحیتیں سرفراز — عرفان احمد

نئی دہلی: 23 دسمبر 2025
(خصوصی نمائندہ)
بین الاقوامی سطح پر ملک و بیرونِ ملک اپنی پہچان بنا چکی تنظیم انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کونسل کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی انڈو–انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈز تقریب، سیزن–3 نے خوب توجہ حاصل کی اور عوام کی خاص دلچسپی کا مرکز بنی۔ واضح رہے کہ نئی دہلی میں واقع کانسٹی ٹیوشن کلب کے وسیع اسپیکر ہال میں منعقدہ ہیومن رائٹس ٹریننگ ورکشاپ اور انڈو–انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈز سیزن–3 کے دوران دو درجن سے زائد ممتاز شخصیات اور باصلاحیت افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔
پنجاب ہیومن رائٹس کمیشن کے رکن پدم شری جتیندر سنگھ شَنٹی نے آڈیٹوریم میں موجود شرکاء کو انسانی حقوق کی باریکیوں سے آگاہ کیا اور سامعین کے متعدد سوالات کے جوابات بھی دیے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل امن سنہا اور بابو لال نارنولیا نے اس موقع پر کہا کہ انسانی حقوق زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں اور ان سے واقفیت نہایت ضروری ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وشو ہندو پریشد، اندراپرستھ صوبہ دہلی کے صدر شری کپل کھنّا جی نے سماجی سرگرمیوں سے وابستہ رہنے کی سبھی سے اپیل کی اور انسانی حقوق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جبکہ خصوصی مہمان، بی جے پی دہلی پردیش کے سابق صدر اور مدھیہ پردیش کے سہ انچارج، مالویہ نگر کے مقبول رکنِ اسمبلی ستیش اُپادھیائے جی نے نہایت سادہ انداز میں انسانی حقوق کے موضوع پر معلومات فراہم کیں اور ایسے پروگرام مسلسل منعقد کرتے رہنے کا مشورہ بھی دیا۔
آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹر عمر احمد الیاسی صاحب نے بھی اپنے خطاب میں انسانی حقوق پر گفتگو کی اور تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کونسل کے انٹرنیشنل چیئرمین سنجے سنہا نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد ملک و دنیا کے لوگوں کو انسانی حقوق کے تئیں بیدار کرنا ہے، اسی لیے ہم مسلسل ہیومن رائٹس ٹریننگ ورکشاپس اور سیمینار منعقد کرتے ہیں۔ انہی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انڈو–انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈز بھی دیے جاتے ہیں تاکہ ملک و بیرونِ ملک نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو منظرِ عام پر لایا جا سکے۔
ادارے کے نیشنل پریزیڈنٹ (مائنارٹی وِنگ) محمد عرفان احمد نے اپنے خطاب میں تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورحق کے ساتھ حقوق کی بات کی، بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر زور دیا اور کہا کہ آر ایس ایس اور وزیرِ اعظم شری نریندر مودی جی ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خود کفیل بھارت کے قیام میں مدد کر رہے ہیں، ہمیں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل نمایاں نام یہ ہیں:
ریلوے کے سینئر افسر رویندر گوئل، نئی دہلی ضلع بی جے پی کے صدر رویندر کمار سنگھ، خواتین کی فلاح کے لیے سرگرم شریمتی سدیش شرما، کونسلر انجم منڈل، کمل بھاردواج کونسلر ایم سی ڈی، ڈاکٹر نندنی شرما، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری روہت پانڈے، صحافی فرقَان سلمانی، گفران افریدی، معروف رضا، خرشید ربانی، مستقیم خان، محمد آزاد، اقبال چودھری، مہاراشٹر کے نابینا سماجی کارکن وکاس کمار کُبڑے، ہماچل پردیش کی چائلڈ آرٹسٹ ٹی وی ایکٹریس آشوی دھیمان، دہلی کی شاعرہ ڈاکٹر انا دہلوی اور پاپولر میرٹھی، دہلی کی سماجی کارکن پوجا رانی، بہار کے سماجی کارکن سچن سوربھ، یووراج کمار، اتر پردیش کے سینئر صحافی سنتوش شریواستو، جھارکھنڈ کی پریانکا بھٹاچاریہ سمیت درجنوں سماجی کارکنان اور صحافی بھی شامل ہیں جنہیں اعزاز سے نوازا گیا۔
دیگر معزز مہمانوں میں جگن ناتھ کنج بہاری قومی تنظیمی سیکریٹری، بھارت بھارتی آر ایس ایس، آر ایل فرانسس صدر، پُور کرسچن موومنٹ، بدھ رہنما بھنتے روپیش، سکھ رہنما سردار کے ایس دُگّل، پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے صدر احسان عباسی، مولانا یعقوب بلندشہری صاحب، مولانا قاسم قاسمی جی، دلشاد قریشی، بڑودہ گجرات سے زہیر قریشی، سنیل کمار وغیرہ شامل تھے۔
تقریب کے انعقاد میں سشیل سنگھ، ستبیر سنگھ، امیت سنگھ، گوتم ٹھاکر اور پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے دہلی پردیش صدر اقبال میراثی کے ساتھ بھارت بھارتی کی ٹیم کا کردار قابلِ ستائش رہا۔
اس ورکشاپ اور ایوارڈز فنکشن کی اینکر سونالی شرما نے نہایت خوش اسلوبی اور منظم انداز میں پروگرام کی نظامت انجام دی

Related posts

ہندوستان اپنے خلائی اسٹیشن کے لیے کام کر رہا ہے۔مودی

Awam Express News

ہندوستان جوتے کی پیداوار اور استعمال کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ صدر جمہوریہ

Awam Express News

نوجوان ہندوستان کے ٹیک انقلاب کی قیادت کیلئےآگےآئیں۔ راجناتھ سنگھ

Awam Express News