National Press Release

آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالمؒ کے انتقال پر جمعیۃ علماءہند کی طرف سے اظہار تعزیت

  نئی دہلی ۱۳ ؍جنوری ۲۰۲۶ء :جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے  معروف اسکالر اور آل ا نڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالمؒ کے انتقال پر گہرے رنج والم کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر منظور عالمؒ نے اپنی حیاتِ مستعار کو علم، تحقیق اور ادارہ سازی کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ انہوں نے اسلامی معاشیات کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز (IOS) کے بانی تھے، جس کے ذریعے انہوں نے فکری رہنمائی فراہم کی اور سیکڑوں معیاری تحقیقی کتب و مجلات شائع کیے۔ اسی پلیٹ فارم کے ذریعے متعدد نوجوان قلم کاروں اور محققین کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ آل انڈیا ملی کونسل کے پلیٹ فارم سے بھی ان کی سرگرمیاں قابلِ قدر ہیں۔
جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ان کے اہلِ خانہ اور تمام وابستگان سے دلی تعزیت کا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی علمی و ملی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور در گزر کرکے جنت الفردوس میںجگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Related posts

سری نگر میں”ایک بھارت، شریشٹھ بھارت” کاعظیم الشان پروگرام

Awam Express News

NCERT کی کتابوں میں تبدیلی، نسل نو کو گمراہ کرنے اور مغلوں سے نفرت کے مترادف: تیج لال بھارتی

Awam Express News

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے ایمس نئی دہلی کے 50 ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کیا

Awam Express News