New Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نے پدم ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی

پدم ایوارڈ جیتنے والے سماجی تبدیلی کے علمبردار ہیں جنہوں نے اپنی غیر معمولی کامیابیوں، اختراعات اور انتھک لگن کے ذریعے مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی کو تیز کیا ہے

امورداخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے پدم ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایکس  پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، "آج اعلان کردہ پدم ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد۔” انہوں نے کہا کہ پدم ایوارڈ جیتنے والے سماجی تبدیلی کے علمبردار ہیں جنہوں نے اپنی غیر معمولی کامیابیوں، جدت طرازی اور انتھک لگن کے ذریعے مختلف شعبوں میں قومی ترقی کو تیز کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ ایوارڈز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی علامت ہیں، جس میں لاکھوں لوگوں کو مثبت سماجی تبدیلی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے کر قوم کی تعمیر کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے ‘پیپلز پدم’ کو ایک ذریعہ بنایا گیا ہے۔

Related posts

باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے خارجہ سکریٹری وکرم مصری ماریشس کے دورہ پر

Awam Express News

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے2025 کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر اظہارِ خیال کیا

Awam Express News

وقف ایک مذہبی امانت ہے، سرکاری اجارہ داری کے خلاف عدالت سے انصاف کی امید : مولانا محمود اسعد مدنی

Awam Express News