Press Release

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر شہر کی فضا ئ سوگوار

پرےاگ راج ( نامہ نگار ): رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای اور دیگر مقدّس شہدائ کی الم ناک شہادت پر شہر کی فضائ سوگوار ہے۔ اس سلسلے میں نامہ نگار نے چند سربر آوردہ شخصیات سے ان کے تاثرات حاصل کئے۔

معروف خطیب اہل بیت مولانا سید کاظم عابدی نے کہا کے رہبر معظم علیہ الرحمہ کی شہادت ملّت اسلامیہ کےلئے صدمہ جانکاہ ہے۔ ان کی پوری زندگی حق پرستی سے عبارت تھی۔ مرحوم نے وقت کے ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ہم ان کے آہنی عزائم کو سلام کرتے ہیں۔ امریکہ کے سیاہ کارنامے ناقابل بیان ہیں اور اسرائیل کا وجود انسانیت کے لئے ناسور ہے۔ رہبر معظم کے اصولوں پر ہمیں کاربند رہتے ہوئے مظلوم اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھنا ہے۔ قبلہ اول کی واگذاری ہماری آرزو ہے۔

سابق صدر شعبہ عربی و فارسی الہ آباد ےونیورسٹی کی پروفسر صالحہ رشید نے کہا کے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے پوری ملّت اسلامیہ سوگوار ہے۔ صرف ان کے جسد خاکی کا قتل ہوا ہے۔ ان کا جذبہ ایمانی، تعلیمات اور راہ حق زندہ و تابندہ ہے۔ پرور دگار ان کی مغفرت فرمائے۔

جعفری سکا¶ٹس کے ترجمان الحاج جلال الدین حیدر نے کہا کے رہبر معظم کی شہادت عالم اسلام کا عظیم المیہ ہے۔ ان ہونے امریکہ و اسرائیل طاغوت کے دو نمائندوں کو بیک وقت چیلنج کیا ورنہ مسلم امّت ان کے حضور میں سر تسلمیم خم کر چکی ہے۔ صرف اسلامی جمہوریہ ایران مومنانہ شان سے رضمگاہ میں سینہ سپر ہے۔ لیکن بعض نام نہاد مسلم ممالک نے دشمن سے مفاہمت کر لی جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔

الحاج احسان اللہ انصاری بانی تعلیم گھر نے کہا کے رہبر معظم کی شہادت سے ہمارے قلوب غم زدہ ہیں۔ عالم اسلام کا واحد رہنما چل بسا لیکن قدرت ان کا نعم البدل ضرور پیدا کرے گی۔ ملّت ایران فراست ایمانی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
کاظم عابدی
پروفےسر صالحہ رشید
جلال الدین حےدر
احسان اللہ انصاری

Related posts

ممتاز و بزرگ صحافی جلال الدین اسلم کے منتخب مجموعہ مضامین ’نقد و نظر‘ کا اجرا

Awam Express News

بنگلورو کے ولسن گارڈن میں ایک مسلم نو جوان کو اس کی بیوی بچوں کے سامنے ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ جس کی مولانا راجانی حسن علی کی سخت مذمت

Awam Express News

لبنان میں انسانیت کش حملے کی شدید مذمت

Awam Express News