China

چائنا میڈیا گروپ ” 2026 لالٹین فیسٹیول گالا” نشر کرے گا

قمری کلینڈر کے مطابق پندرہ تاریخ کی شب لالٹین فیسٹیول منایا جاتا ہے، جب چاند  پورا اور لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔ 3 مارچ کی رات 8 بجے چائنا میڈیا گروپ کا ” 2026 لالٹین فیسٹیول گالا” خوشی اور اجتماعیت کے موضوع کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جس میں گیت و رقص، اوپیرا، اسکیچ، مزاحیہ مکالمہ اور جادو سمیت مختلف نوعیت کے پروگرام شامل ہوں گے، تاکہ دنیا بھر میں مقیم چینی باشندوں اور بیرون ملک دوستوں کے ساتھ اس تہوار کو منایا جا سکے۔

یہ پروگرام چائنا میڈیا گروپ کے جامع چینل، تفریحی چینل، بین الاقوامی چینل، اوپیرا چینل، موسیقی چینل، نیز 4 کے اور 8 کے الٹرا ہائی ڈیفینیشن چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ میوزک ریڈیو، کلاسک میوزک براڈکاسٹ، ادبی ریڈیو، گریٹر بے ایریا کی آواز،آبنائے تائیوان کی آواز، عالمی چینی نشریات اور بحیرہ جنوبی چین کی آواز سمیت مختلف ریڈیو فریکوئنسیز پر بھی نشر ہوگا۔ سی سی ٹی وی نیوز، یانگ ویڈیو، یون ٹنگ ایپ، سی سی ٹی وی ویب سائٹ،سی این آر ویب سائٹ   اور سی جی ٹی این ویب سائٹ سمیت نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر بیک وقت نشریات سے  ناظرین کو روشن اور یادگار شام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Related posts

بہت سے ممالک کے افراد نے چینی وسط خزاں کا تہوار منایا

Awam Express News

ہندوستان اور چین کو متحد ہوکر کام کرنا چاہئے۔ چینی صدر

Awam Express News

شی جن پھنگ کا 18ویں برکس سمٹ کے دوسرے مرحلے کے اجلاس سےاہم خطاب

Awam Express News