Delhi-NCR International Iran National

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہارتعزیت

سماجی ،ملی اور سیاسی افراد پر مشتمل ایک وفد کی ڈاکٹر عبد المجید حکیم الٰہی سے ملاقات

نئی دہلی :ملک سمیت قومی راجدھانی کے سماجی ،ملی ،سیاسی شخصیات سمیت دانشورحضرات اور سرگرم رضا کاروں پر مشتمل ایک وفد نے نئی دہلی میں ایران کلچر ہائوس کا دورہ کیا۔

اراکین وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی سے ملاقات کرکے ایران کے مذہبی و سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کلمات کہے اور انھیں خراج عقید ت پیش کیا۔اس موقع اراکین وفد نے ملک کے عوام کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے ایک تحریری کتابچہ پیش کیا۔ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ایرانی مسلمانوں کے جاں بحق ہو نے پر دلی غم اور افسوس کا اظہار کیانیز ایرانی قوم کے صبر و عظم اور ان کے بلند حوصلے کو سرا ہا۔وفد میں معروف سینئر صحافی اور مصنف قمر آغا ،سماج وادی پارٹی یوتھ ونگ کے لیڈر محمد شارق خان سماجی کارکن محمد فیصل اور جا معہ ایلومنی اسعد چودھری (بلو) سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات شامل تھیں۔

سماجی کارکن مسٹرمحمد فیصل نےنمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے عظیم سانحہ ہے۔یقنا دنیا ایک عظیم علمی ،روحانی اور سیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔مسٹر فیصل نے مزید کہا کہ انہوں نے ایران کو ایک خود دار اور طاقتور ملک بنانے میں جو کردار ادا کیا ہے اسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔ان کی قیادت میں ایران نے بیرونی دبائو کے باوجود اپنی خود مختاری کا دفاع کیا ۔ان کی شہادت سے عالم اسلام ایک مدبر اور بے باک رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ہم اس غم کی گھڑی میں ایرانی عوام اور حکوت کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔اللہ تعالیٰ پسماندگان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔آمین

Related posts

رکزی پیوش گوئل کی متحدہ عرب اماراتکے وزیر سے ملاقات

Awam Express News

مضبوط رابطوں کے ذریعے پائیداری، معاشی ترقی اور سلامتی کے لیے بھارت–سیشلز مشترکہ وژن

Awam Express News

اگر مغل تباہ کن تھے تو ‘تاج محل گرا دو، لال قلعہ منہدم کر دو! نصیر الدین شاہ نے ایسا کیوں کہا؟

Awam Express News