National New Delhi Special Report

ایم پی جاوید علی خان کا بڑا قدم،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طالبات کے ہوسٹل کے لئے 50لاکھ روپے کا فنڈ دیا

جامعہ برادری نے اس تعلیمی اور فلاحی قدم پر رکن پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نئی دہلی: 18، مئی 2026 (عوام ایکسپریس )جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ملک بھر سے آنے والی طالبات کے لیے رہائشی سہولیات کو بہتر بنانے کی ایک بڑی اور اہم کوشش شروع ہوئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبرایم پی جاوید علی خان نے یونیورسٹی میں طالبات کے ہوسٹل کی تعمیر و توسیع کے لیے اپنے پارلیمانی ترقیاتی فنڈ (MPLADS) سے 50 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی ہے۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث کیمپس میں ہوسٹل کی مانگ کافی وقت سے بڑھ گئی تھی۔ دور دراز علاقوں اور دوسرے شہروں سے آنے والی طالبات کو رہائش کے معاملے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ایم پی جاوید علی خان کے اس مالی تعاون سے ہوسٹل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات کو کیمپس کے اندر محفوظ اور معیاری رہائش مل سکے۔رکنِ پارلیمنٹ جاوید علی خان نے اس فنڈ کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانا اور خاص طور پر طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس رقم سے ہوسٹل کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ طالبات کو اس کا فوری فائدہ مل سکے۔دوسری جانب، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ برادری نے رکنِ پارلیمنٹ کے اس تعلیمی اور فلاحی قدم کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے اور اس تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یقیناجامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ اور یونیور سٹی کے پرانے طلبا کے ذریعہ ایک نئی پہل کا آغاز ہوا ہے حالانکہ اس کی شروعات پچھلے سال دسمبر کے مہینے میں جامعہ ایلومنی منائی کی جانب سے جشنجوہر ڈنر 2025کے پر مسرت موقع پر اسکول کے احاطے میں منعقد تقریب سے ہی ہوگئی تھی جس میں پرانے طلبا نے وائس چانسلر کچھ مطالباتی مشوروں کے ساتھ یونیور سٹی کے فروغ میں انہیں اپنا پورا تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔راجیہ سبھا کے رکن مسٹر جاوید علی خان نے باقاعدہ عملی جامع پہناتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اپنے ایم پی لیڈس فنڈ سے رقم مختص کردی ہے۔ان کی اس عملی پہل سے جامعہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اور اسے تاریخی فیصلہ سے تعبیر کرتے ہوئے پرانے اور نئے طلبا کے ذریعہ اپنے محبوب سیاسی لیڈر مسٹر جاوید علی خان کو مبارکباد دیئے جا رہے ہیں

۔قابل ذکر ہے کہ جامعہ ایلومنی اور یو پی سے سماجوادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن جاوید علی خان نے نئے فائناشیل ایئر میں اپنے ایم پی لیڈس فنڈ سے 50لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا وہ 16مئی 2026کو راجی سبھا رکن جاوید علی خان نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے سینٹرل زون لاجپت نگر، نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر کو تحریری خط لکھا ہے ۔انہوں نے لیٹر میں لکھا ہے کہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسکولی طالبات کے لئے 16بستروں والے ہوسٹل کی تعمیر کے لئے اپنے ایم پی لیڈس فنڈ سے 50لاکھ روپے کی رقم مختص کر رہا ہوں۔میری آپ سے درخواست ہے کہ برائے مہر بانی جامعہ انتظامیہ کے ساتھ رابط کر کے مذکورہ مقصد کے لئے رقم جاری کریں۔
راجیہ سبھا ایم پی مسٹر جاوید علی خان کے جامعہ کے طالبات کے لئے اپنے ایم پی لیڈس فنڈ سے پچاس لاکھ دیے جانے پر جامعہ برادری میں خوشی کی لہر ہے۔جامعہ کے سابق طلبا اور نئے طلبا سبھی مسٹر جاوید علی خان کو اس کے لئے دل سے مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ان کے لئے دل سے دعائیں دی جا رہی ہیں۔ سماجی کارکن مسٹرمحمد فیصل نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے رکن پارلیمنٹ جاوید علی خان نے 50لاکھ روپے کی خطیر رقم کا تعاون پیش کیا ہے اس کے لئے ہم سیاسی رہنما ایم پی جاوید علی خان کا شکریہ اد کرتے ہیں جن کے اس فلاحی قدم سے ایک نئی پہل کا آغازہوا ہے اور اس مالی تعاون سے ہوسٹل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی ملے گی ۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال دسمبر مہینے میں جامعہ ایلومنائی کی جانب سے جامعہ اسکول میں جشن جوہر 2025کے موقع پر جامعہ ایلومنی اور راجیہ سبھا کے رکن جاوید علی خان نے اپریل یا مئی میں اپنے ایم پی فنڈ سے پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے جامعہ کے سابق طلبائ کے انتخابات کو دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے معدوم جامعہ اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔بہر حال ایم پی جاوید علی خان نے اپنے لیڈس فنڈسے50لاکھ روپئے یونیور سٹی کو طالبات کے لئے 16بستروں والے ہوسٹل کی تعمیر کے لئے دے کر اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے۔
حالانکہ اسی سال فروری میں وائس چانسلر کی زیر صدارت ہوئی میٹنگ میں جشن جوہر ڈنر تقریب کے دوران سامنے آئے کئی اہم نکات پر از سر نو غور کیا گیا تھا اور ان پر کس طرح آگے بڑھاجائے لائحہ عمل تیار کرنے پر غور فکر کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔دلچسپ یہ ہے کہ دسمبر میں ہوئی تقریب میں سینئر سابق طالب علم اور اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن شاہ عالم گڈو جمالی نے اس بات کا عہد کیا تھا کی جامعہ میں نئے منصوبے شروع ہونے کی صورت میں وہ اپنی جانب سے اور سابق طلبہ کے تعاون سے 100کروڑ روپے جمع کریں گے۔ انہوں نے جامعہ اسکول ہاسٹل میں ضروری کاموں کے لئے ذاتی طور پر تعاون کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔آپکو معلوم ہو کہ ممبر پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی نے جامعہ میں اہم منصوبوؓ کے لئے اپنے ایم پی لیڈس فنڈ فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔سابق راجیہ سبھا ایم پی ،اتر پردیش کے سابق کابینہ وزیر ایم ایل اے اور یوپی اسمبلی میں پارٹی لیڈر مسٹر کمال اختر نے بھی جامعہ ایلومنائی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا ساتھ ہی اوکھلا کے رکن اسمبلی مسٹر امانت اللہ خان نے مقامی طلبہ کے لئے اسکولوں کے قیام اور ان کے بہتر انتظام کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جامعہ کو ادارہ جاتی منصوبوں کے لئے فنڈنگ کی کمی کا سامنا نہ ہو۔

Related posts

بھارتی آرمی چیف کا دورہ سری لنکا تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائےگا

Awam Express News

رہبر اعلٰی آیت اللہ خامنای کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوس ناک:ڈاکٹر عمار رضوی

Awam Express News

بھارت میں میٹرو ریل کے تیزی سے پھیلاؤ نے شہری سفر میں انقلابی تبدیلی برپا کی

Awam Express News