International

شام میں خوفناک زلزلے سے 140 افراد لقمہ اجل بن گئے

شام کے سرکاری میڈیا اور مقامی ہسپتال کے مطابق شام میں آج صبح 7.8 شدت کے زلزلے میں عمارتیں گرنے سے کم از کم 140 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی ترکی میں تھا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے وزارت صحت کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ "ابتدائی اعداد و شمار میں حلب، حما اور لطاکیہ میں 42 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔”اے ایف پی کے مطابق ترک حامی گروپوں کے زیرتسلط شمالی علاقوں "اعزاز اور الباب” میں 8 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ترکی کی سرحد سے ملحقہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقے ادلب میں شہری دفاع نے بتایا ہے کہ "درجنوں متاثرین اور سینکڑوں لوگ زخمی اور ملبے تلے دبے ہیں”۔زلزلے کے جھٹکے لطاکیہ کے مغربی ساحل سے دمشق تک محسوس کیے گئے۔

Related posts

چین کا قومی دن, خاندان اور ملک کے لئے جذبات کی حقیقی ترجمانی

Awam Express News

پوری دنیا کے شیعہ مسلمان عراق کے مولانا سیستانی صاحب کو اپنا حقیقی رہنما مانتے ہیں۔مولانا رجانی

Awam Express News

بھارت اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں

Awam Express News