Qatar

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال

عالمِ عرب میں سوگ کی فضا

ریاست قطر کے سابق امیر عزت مآب شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے وصال کی خبر نے قطر سمیت پورے عالم عرب اور اسلامی دنیا کو غم کی لہر میں مبتلا کر دیا ہے۔
قطر کے امیری دیوان کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کا آج صبح انتقال ہوا۔ بیان میں انہیں قوم کے لیے ایک عظیم سرمایہ اور ملک کی ترقی و استحکام میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیت قرار دیا گیا۔
امیری دیوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت اور تقدیر پر کامل ایمان کے ساتھ قطر اپنے سابق امیر کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ ان کی قومی، سیاسی اور تاریخی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔

شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی یکم جنوری 1952 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے برطانیہ کی معروف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں فوجی تربیت حاصل کی اور بعد ازاں قطر کی فوج میں کئی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ 1977 میں انہیں باضابطہ طور پر ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے اقتدار چھین کر حاصل کیا۔ جون 1995 میں انہوں نے بغیر خون بہائے محل میں بغاوت کے ذریعے اپنے والد شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی کو اقتدار سے ہٹا دیا۔ اس کے بعد وہ خود قطر کے امیر بن گئے۔ یہ اس وقت ہوا جب ان کے والد سوئٹزرلینڈ میں تعطیلات گزار رہے تھے۔ ان کے والد کو فرانس اور ابوظہبی میں جلاوطنی کی زندگی گزارنی پڑی اور وہ 2004 میں واپس آئے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور اہل خانہ، حکومت قطر اور پوری قوم کو صبر جمیل اور اجر عظیم نصیب فرمائے

Related posts

وزیر اعظم نے سابق امیر قطر محترم جناب شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

Awam Express News

ہز ہائینس دی امیر قومی دن کی پریڈ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

Awam Express News

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے دو طرفہ تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے قطر کے وزیر تجارت سے ملاقات کی۔

Awam Express News