Delhi-NCR

دہرہ دون میں مسلم دوکاندار کے ساتھ مار پیٹ اور دوکان جبراً بند کرائے جانے سے شدید تشویش،

کانوڑ یاترا کے نام پر اقلیتی طبقہ کو ہراساں نہ کیا جائے  

شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں  مسلمانوں کو تاکید کی کہ ہر معاملے میں مکمل بیداری کے ساتھ اپنے معاملات کو حل کریں اور ضرورت پڑے تو قانونی مدد حاصل کریں ۔ انہوں نے دہرہ دون کے جھنڈہ محلہ میں ایک مسلم دکاندار کے ساتھ انتہا پسندوں کی شرانگیزی کی شدید مذمت کی اور اس کے جان و مال اور دوکان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ واقعہ اس طرح بتایا جا رہا ہے کہ 18 جون کو شام شر پسند عناصر ایک مسلم دوکاندار کی دوکان میں گھس گئے اور اس سے بد کلامی کی اس کا الزام ہے کہ انہوں نے مار پیٹ بھی کی اور زبردستی دکان بند کرنے کو کہا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔ ۷ جولائی کو ایک وفد نے  ایس پی سے ملاقات کی اور انہوں نے پورا بھروسہ دلایا۔ 9 جولائی کو جب دکان مالک نے دکان کھولی تو پھر شر پسند عناصر جمع ہو گئے  انہوں نے صاف کہا ہندوؤں کے محلے میں مسلمانوں کی دکانیں نہیں چلنے دیں گے مفتی مکرم نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور شر پسند عناصر کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کا مطالبہ کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ بدامنی اور فرقہ پرستانہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف شدید کارروائی کی جائے اور متاثرہ دکاندار جو 25 برس سے اسی بستی میں دکان چلا رہا ہے اس کی مکمل حفاظت کی جائے۔
         مفتی مکرم نے کانوڑ یاترا کے نام پر اقلیتی فرقہ کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی۔ اتر پردیش کے ریاستی وزیر نے اپنے حالیہ بیان میں یاترا کے راستوں پر واقع ہوٹلوں اور ڈھابوں پر واضح طور پر ویج اور نان ویج کے بورڈ آویزاں کرنے کی اپیل کی مفتی مکرم نے کہا کہ ریاستی وزیر کا بیان غیر ضروری اور فرقہ پرستی کو ہوا دینے والا ہے ہر ہوٹل اور ہر ڈھابہ میں پہلے سے اس طرح کے بورڈ آویزاں کرنے کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ ایک فرقہ کے لیے روڈ بند کیے جا رہے ہیں اور دوسرے فرقے کو 10 منٹ روڈ پر عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے انتظامیہ کو سب کے ساتھ یکساں برتاؤ کرنا چاہیے ہم اس تفریق کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Related posts

پی ایم مودی نے گجرات کو 48100 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کی سوغات دی

Awam Express News

  جمعیۃ علماء ہند کا وفد سنبھل پہنچا، انصاف و معاوضے کا مطالبہ

Awam Express News

حج کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز

Awam Express News