Delhi-NCR

"نیٹ 2026: آیت سلیم نے کامیابی کا پرچم لہرایا، 720 میں سے 593 نمبر حاصل کر کے والدین کا نام روشن کیا”:محمد فیصل

نئی دہلی، 17 جولائی:قومی امتحانی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ‘نیٹ یو جی 2026’ کے نتائج میں ہونہار طالبہ آیت سلیم نے شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین اور پورے علاقے کا نام روشن کر دیا ہے۔ آیت سلیم نے ملک کے اس سب سے بڑے طبی داخلہ امتحان میں 720 میں سے 593 نمبرات حاصل کیے ہیں، اور ان کا مجموعی پرسنٹائل 99.36 رہا ہے۔ انہوں نے کل ہند سطح پر 12517واں رینک حاصل کیا ہے، جبکہ او بی سی زمرے میں ان کا کیٹیگری رینک 5719 ہے۔ محض 17 سال کی عمر میں اتنے کٹھن امتحان کو اتنے شاندار رینک کے ساتھ پاس کرنا ان کی غیر معمولی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

آیت سلیم کے بھائی محمد عیان دہلی کے ایمس سے ایم بی بی ایس کر رہے ہیں جو گذشتہ سال نیٹ کے امتحان میں 695 نمبرات حاصل کیے تھے۔
واضح رہے کہ ‘نیٹ’ (NEET) ملک کا سب سے بڑا اور مشکل ترین مقابلہ جاتی امتحان ہے، جس میں ہر سال لاکھوں طلبہ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس (MBBS) کی نشستوں کے لیے شریک ہوتے ہیں۔ 21 جون 2026 کو منعقد ہوئے اس امتحان کا نتیجہ گزشتہ روز 16 جولائی کو جاری کیا گیا۔آیت سلیم کی اس شاندار کامیابی پر ان کے والدین، اساتذہ اور پورے خاندان میں جشن کا ماحول ہے اور انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

اس خوشی کے موقع پر آج اوکھلا کے معروف سماجی کارکن مسٹر محمد فیصل نے میڈیا کے نام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پورے خاندان کے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی فخر ہو رہا ہے کہ میری پیاری بھانجی، آیت سلیم نے نیٹ  2026 میں 593/720 اسکور کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔یہ کامیابی اس کی بہت محنت، لگن، صبر اور اپنے مقصد کے لیے عزم کا نتیجہ ہے۔مسٹر محمد فیصل نے کہا کہ میرا بھانجا محمد عیان نے بھی گذشتہ سال نیٹ پاس کر کے آج الحمد اللہ دہلی کے ایمس سے ایم بی بی ایس کر رہا ہے اور میر ی بھانجی آیت سلیم نے بھی نیٹ پاس کر لیا ہے ۔میرا بھانجا محمد عیان اور بھانجی آیت سلیم نے نیٹ امتحان کی کامیابی تک پہنچنے کے لیے انہوں نے جو کوشش کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔یقینا آپ نے پورے خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔”مسٹرمحمد فیصل نے کہا کہ میں آیت اور اس کے والدین اور اس کے تمام اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محمد عیان اور آیت سلیم کو علم، حکمت، کامیابی اور خوشیوں سے نوازتا رہے اور انہیں ایک بہترین ڈاکٹر بننے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

Related posts

دفتر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس میں حکیم امام الدین ذکائی کو سند اعزاز تفویض

Awam Express News

حکومت نے روس اور یوکرین جنگ کے باوجود رعایتی قیمتوں پر کھاد کی آسانی سے دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔ انوپریانہ پٹیل

Awam Express News

ہم اقلیتوں کے خلاف پیدا کی جا رہی نفرت کو شکست دینے کے لیے ساتھ آئے ہیں‘، اپوزیشن اتحاد

Awam Express News