International

ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہزار سےزائد

ترکی کی ہنگامی حالات سے نمٹنے والے اداے (اے ایف اے ڈی) کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6,957 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعدد 38 ہزار ہے۔ واضح رہے مختلف خبروں کے مطابق یہ تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اس اتھارٹی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 96 ہزار امدادی کارکن تلاش اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔ ان میں دیگر ممالک سے آنے والی امدادی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔اس سے قبل ترک نائب صدر فوات اوکتائے نے بتایا تھا کہ ترکی میں زلزلے سے جڑی ہلاکتوں کی تعداد 5,894 ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک میں 5800 کے قریب عمارتیں زمین بوس ہوئی ہیں۔ ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں میں پیر چھ فروری کو آنے والے انتہائی طاقتور زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔ادھر ترکی کی ہمسایہ ملک شام میں اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شامی وزارت صحت اور امدادی تنظیم وائٹ ہیلمٹ کے مطابق حکومتی اور اور باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں مجموعی طور پر ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2,270 تک پہنچ گئی ہے۔

Related posts

اے ایم یو، جامعہ لاء کی داخلہ جاتی کلاسیں پاٹھ شالہ کلاسز نے شروع کیں۔ اس سال بھی 100% نتیجہ کا ہدف: امر وارشنے

admin

عالمی غذائی پروگرام: ہمارا ہدف شام اور ترکیہ میں 5 لاکھ سے زائد افراد تک پہنچنا ہے

Awam Express News

پی ایم مودی اور امریکی صدر بائیڈن نے دو طرفہ بات چیت کی

Awam Express News