National

ہم اڈانی کے ہیں کون: جئے رام رمیش نے مودی حکومت کے سامنے پیش کیا تین سوال

ہنڈن برگ اور اڈانی معاملے میں کانگریس لگاتار مرکز کی مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ کانگریس گزشتہ کچھ دنوں سے روزانہ مودی حکومت کے سامنے تین سوال پیش کر رہی ہے اور سوالوں کی اس سیریز کو ’ہم اڈانی کے ہیں کون؟‘ نام دیا گیا ہے۔ آج ایک بار پھر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے پریس کانفرنس کر تین سوالات سامنے رکھے۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’حسب وعدہ آپ کے لیے تین سوالوں پر مبنی آج کا سیٹ پیش ہے۔ یہ ہم اڈانی کے ہیں کون سیریز میں چوتھا سیٹ ہے۔‘‘پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’اڈانی گروپ بہت ہی کم وقت میں ہندوستان میں ہوائی اڈوں کا سب سے بڑا آپریٹر بن گیا ہے۔ اسے 2019 میں حکومت کے ذریعہ چھ میں سے چھ ہوائی اڈوں کو چلانے کی اجازت ملی اور 2021 میں یہ گروپ مشتبہ حالات میں ہندوستان کے دوسرے سب سے مصروف ہوائی اڈے، ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر قابض ہو گیا۔‘‘

Related posts

بی ایس ایف ملک کی سرحدوں کے دفاع کا ایک اہم سطو ن ہے۔ وزیراعظم

Awam Express News

آج ملک ’جامع حکومت کے نظر یے‘کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مودی

Awam Express News

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے ایمس نئی دہلی کے 50 ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کیا

Awam Express News