National

لوک سبھا اسپیکر نے بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کی کے موقع پر  قوم کو پیشگی مبارکباد پیش کی

لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کی پیشگی تقریب پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں جناب برلا نے کہا: ”پیارے ہم وطنو، 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔

آج وہ موقع ہے جب ملک کی آزادی کے لیے اپنی پوری زندگیاں وقف کرنے والے ان گنت آزادی کے سپاہیوں کو یاد کیا جائے۔ ملک کو آزادی ملے تقریباًًً آٹھ دہائیاں گزر چکی ہیں، اور آج ہم ایک نئے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں-ایک ایسے ملک کی تعمیر کا عزم جو اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے رواں ہو کر ہر شعبے میں دنیا کی قیادت کرے۔

ہمارے ملک کی تقریباًًً 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر کی ہے۔ ہمارے نوجوان تعلیم، سائنس،

آج یہ ضروری ہے کہ ملک کا ہر نوجوان اپنی زندگی میں ہمارے آئینی اور جمہوری اقدار کو اپنائے۔ ہمارے نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو بھارت کی ترقی سے ہم آہنگ کرنا چاہیے اور اپنے فرائض کی تکمیل کو قوم کی تعمیر کا ذریعہ بنانا چاہیے۔ اس یومِ آزادی پر، آئیے ہم سب ایک مضبوط، خود کفیل اور وِکست بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔ اس پیغام کے ساتھ، میں یومِ آزادی کے موقع پر آپ سب کو ایک بار پھر اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

جے ہند! جے بھارت۔“

Related posts

کم عمر میں شادیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 2026 تک رہے گا جاری

Awam Express News

 ہریانہ کی ترقی کی شرح قومی سطح سے زیادہ ہے۔ وزیراعلی  کھٹر

Awam Express News

کرنیجی فاؤنڈیشن“ میں بہار کے کابینی وزیر آلوک مہتا، علی اشرف فاطمی سمیت کئی اہم لیڈران کی شرکت

Awam Express News