National

کم عمر میں شادیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 2026 تک رہے گا جاری

آسام کے چیف منسٹر ہمانتا بسوا سرما نے جمعہ کو کہا کہ آسام میں کم عمری کی شادیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے گا، کہ یہ مہم کم از کم 2026 تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں گزشتہ دو ہفتوں میں اب تک بچپن کی شادی میں ملوث 3,047 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پولیس نے اب تک 4,235 مقدمات درج کیے ہیں اور 6,707 ملزمان کی شناخت کی گئی ہے۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 3,047 گرفتار افراد میں سے 93 خواتین اور 2,954 مرد ہیں۔ سرما نے کہا کہ 3,047 میں سے 251 (8.23 فیصد) کو اب تک ضمانت مل چکی ہے۔ گرفتار افراد میں سے 2587 کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے جبکہ 56 پولیس کی تحویل میں ہیں۔ جمعہ کو یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے سرما نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بچوں کی شادی ایک سماجی لعنت ہے اور ہم اس برائی کے رواج کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

ہمارے ملک میں اب 1000 کلومیٹر سے زیادہ میٹرو نیٹ ورک ہے۔ مودی

Awam Express News

وزیر اعظم نریندر مودی کا ‘زیرو ڈیفیکٹ، زیرو ایفیکٹ’ ویژن ہندوستان کے مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کی بنیاد ہے۔ پیوش گوئل

Awam Express News

گجراتی صنعت کار کشمیر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔ امت شاہ

Awam Express News