National U.P.

مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن روشن نگر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یومِ آزادی

لکھنؤ:16اگست/ مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن، روشن نگر میں یومِ آزادی نہایت جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مدرسے کے طلبائ و طالبات نے مختلف پروگرام پیش کیے اور آزادی کی اہمیت، ملک کی ترقی اور قومی یکجہتی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طلبائ و طالبات نے آزادی کا ترانہ بھی پیش کیا، جس سے تقریب کا ماحول حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوگیا۔
یومِ آزادی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ امیر احمد کی نظامت اور قاری محمد طاہر کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد طلبائ و طالبات نے نعت، قومی ترانے اور تقاریر کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ مدرسہ کے ناظم محمد شمس الضحیٰ پہانوی نے یومِ آزادی کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزادی ہمیں ہمارے بزرگوں اور مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔ ہمیں اپنے ملک کی سالمیت، امن، بھائی چارے اور ترقی کے لیے ہمیشہ متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی آل انڈیا جمعی القریش کے ضلعی صدر شہزاد قریشی اور راشٹریہ سماجک کاریہ کرتا سنگٹھن کے کنوینر محمد آفاق نے شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی نے طلبائ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں نئی نسل کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے طلبائ سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، محنت، ایمانداری اور خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ، طلبائ و طالبات اور دیگر معززین بھی موجود رہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک میں امن، خوشحالی، ترقی اور باہمی بھائی چارے کے لیے دعا کی گئی۔ پروگرام نہایت پْرامن اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
جاری کنندہ:
محمد شمیم اختر
موبائل: 9140215370

Related posts

ہیرا گروپ کیلئے سپریم کورٹ کا موجودہ حکم اور اس کی حقیقت ڈاکٹر نوہیرا شیخ حق پر ہیں اور ہمیشہ عدالتوں کے حکم کی تعمیل کی ہے

Awam Express News

بھارت 5جی، مصنوعی ذہانت اور آئی او ٹیکی اگلی لہر کی قیادت کرے گا۔ مودی

Awam Express News

سپریم کورٹ نے عبادت گاہوں کے خلاف نئے مقدمات درج کرنے پر روک لگائی، زیر التوا مقدمات میں حتمی فیصلے اور سروے کے احکامات جاری کرنے پر پابندی

Awam Express News