National

لکھنؤ-کانپور ہائی وے پر خوفناک حادثہ6 ,لوگوں کی موت

اترپردیش میں ضلع اناؤ کے اچل گنج تھانہ علاقے میں اتوار کی دیر شام تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ شنکر مینا نے پیر کو بتایا کہ یہ حادثہ لکھنؤ-کانپور قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب آزاد مارگ چوراہے کے قریب لکھنؤ کی طرف سے آنے والا ایک تیز رفتار ڈمپر سڑک کے کنارے کھڑے ایک بائیک سوار کو روند دیا اور فرار ہونے کی کوشش میں ایک ماں بیٹی کو کچلتے ہوئے ایک کار پر الٹ گیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال بھیجا، جس میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ضلع اسپتال کے ای ایم او ڈاکٹر آشیش نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت چھوٹے لال (32) ساکن سپاسی تھانہ اچل گنج، شیوانگ (30) ساکن جھوا اچل گنج، وملیش (60) ساکن جھوا اچل گنج، پورن دکشت، رام پیاری (45) اور بیٹی شیوانی (13) رہائشی ظالم کھیڑا اچل گنج کے طور پر کی گئی ہے۔حادثے کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے سڑک بلاک کر دی۔ اس کی وجہ سے لکھنؤ-کانپور قومی شاہراہ پر کئی کلومیٹر تک جام لگ گیا۔ پولیس افسران کی مداخلت کے بعد ہی جام کھولا جا سکا۔ فرار ڈمپر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Related posts

کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر زراعت

Awam Express News

دلائی لامہ نے ہندوستان کو بدھ مت کے مطالعہ کے لیے مثالی جگہ قرار دیا

Awam Express News

بیجاپور: نکسلیوں نے مخبر ہونے کے شبہ میں ایک نوجوان کا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

Awam Express News