Delhi-NCR Saudi Arabia

حکومت ہند نے سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی

نئی دہلی، 16 ستمبر ۔ حکومت ہند نے سعودی عرب کے شہر مکہ کے قریب حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ مکہ شہر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کو مد نظر رکھنتے ہوئے مکہ کے قریب پیش آنے والا واقعہ انتہائی تشویش ناک ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے ڈرون حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں امن اور استحکام جلد بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ، سعودی عرب کی خودمختار سرزمین پر حملے اور شہریوں کی زندگیوں اور بنیادی ڈھانچے کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ یمن کے حوثی باغیوں نے منگل کو سعودی عرب کے شہر مکہ کے جنوبی علاقے میں ڈرون حملے کیے تھے۔ ان حملوں کو سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے روک لیا اور انہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

Related posts

ہر ہندوستانی کے سر پر ہے 1.2 لاکھ روپے کا قرض: کانگریس

Awam Express News

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال 27 سے 29 مئی تک روس کا دورہ کریں گے

Awam Express News

یکساں سول کوڈ مسلمانوں کو ہرگز منظور نہیں : مولانا محمود اسعد مدنی

Awam Express News