Delhi-NCR

اردو خالص ہندوستانی اور نہایت مالا مال زبان ہے: کرن ریجیجو کے بیان کا خیرمقدم

اردو محض زبان نہیں، ہماری تہذیب و ثقافت اور اظہارِ خیال کا مؤثر ذریعہ ہے: ڈاکٹر سیّد احمد خاں
نئی دہلی۔ 19 ستمبر 2026
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن ریجیجو کے اردو زبان سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہندوستان کی اپنی زبان ہے اور ملک کی مختلف زبانوں کے باہمی میل جول سے پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو ایک شیریں اور مؤثر زبان ہے، جس کے محاورے، الفاظ اور اصطلاحات ہندوستانی معاشرے، سیاست، صحافت اور روزمرہ گفتگو میں ہر سطح پر استعمال ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر سید احمد خاں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے بجا طور پر اردو کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی ہے۔ ان کے مطابق پارلیمنٹ ہو، بازار ہو یا سرکاری و غیر سرکاری ادارے، اردو کے الفاظ اور محاورے ہندوستانی معاشرے کے اظہار کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔ اردو کے الفاظ میں ایسی معنوی وسعت اور تاثیر پائی جاتی ہے کہ بعض اوقات ایک مختصر لفظ یا محاورہ پورا مفہوم انتہائی مؤثر انداز میں بیان کر دیتا ہے۔
اردو صرف ایک زبان نہیں بلکہ برصغیر کی تہذیب، ثقافت اور مشترکہ ادبی ورثے کا اہم حصہ ہے۔ اس زبان نے ہندوستان کی مختلف لسانی روایتوں سے اثرات قبول کیے اور اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی۔ اردو کی شیرینی، سلاست، وسعتِ بیان اور ادبی تاثیر اسے عوامی رابطے اور جذبات و خیالات کے اظہار کا مؤثر وسیلہ بناتی ہے۔
انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ مرکزی وزیر کرن ریجیجو کے بیان کو اردو سے محبت رکھنے والے افراد ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھیں اور اسے اردو کے فروغ کے لیے عملی اقدام میں تبدیل کریں۔ اردو کی بقا اور ترقی صرف تقریروں سے نہیں بلکہ اس کے مطالعے، تحریر، تدریس، اشاعت اور روزمرہ استعمال سے ممکن ہے۔ اگر لوگ خود اردو پڑھیں، اپنے بچوں کو پڑھائیں اور اردو کی کتابیں و رسائل خریدیں تو اس زبان کے فروغ کی ایک مضبوط بنیاد قائم ہوسکتی ہے۔

Related posts

پی ایم مودی آج وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے

Awam Express News

سیّد احمد خاں اور عارف اقبال جیسے لوگوں نے اردو زبان و ادب کے فروغ میں اپنا سرگرم رول ادا کیا ہے: حقانی القاسمی

Awam Express News

 ’’کے ایم سی سی‘‘کی جانب سے انڈیا اسلامک کلچر سینٹرل دہلی میں افطار پارٹی کا اہتمام

Awam Express News