Uncategorized

بھارت کے آزاد تجارتی معاہدے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ مودی

نئی دہلی۔19؍ ستمبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارت کی جانب سے مختلف ممالک کے ساتھ کیے گئے آزاد تجارتی معاہدے  نوجوانوں کے لیے کیریئر اور روزگار کے مواقع کے نئے دروازے کھول رہے ہیں۔ایک  ‘روزگار میلے’ سے ورچوئل (آن لائن) خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ہنر نے پوری دنیا کا اعتماد جیتا ہے، اور دنیا کو بھارتی جدت کاروں، کاروباری افراد اور ملک کی نوجوان قوت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا، "بھارت نے 40 آزاد تجارتی معاہدے کیے ہیں۔ یہ معاہدے ہمارے نوجوانوں کے لیے امکانات کے نئے دروازے کھول رہے ہیں۔ اس طرح کے تجارتی معاہدے ہمارے کاروباری افراد کے لیے نئی شراکت داری کی راہ ہموار کرتے ہیں، نئی منڈیوں تک رسائی کے راستے کھولتے ہیں اور ہمارے نوجوانوں کے لیے کیریئر کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔”اس تقریب میں وزیر اعظم نے نئے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں 51 ہزار سے زائد تقرری نامے (اپائنٹمنٹ لیٹرز( ورچوئل طریقے سے تقسیم کیے؛ یہ نوجوان مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں خدمات کا آغاز کریں گے۔حال ہی میں منعقدہ برکس  سربراہی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارت کی کوشش رہی ہے کہ برکس کے تحت تعاون صرف حکومتوں تک ہی محدود نہ رہے۔انہوں نے کہا، "ہمارے کاروباری افراد، ہمارے کسان، ہماری خواتین اور ہمارے نوجوان—سب کو اس شراکت داری میں فعال حصہ دار بننا چاہیے۔”ملک کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں بھارت کی نوجوان قوت کی جھلک نظر آتی ہے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اب صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رہا بلکہ دیگر شہروں تک بھی پھیل چکا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم نے مدرا یوجنا کی 10 ویں سالگرہ پر اس کے یکسر تبدیلی کے اثرات کی ستائش کی

Awam Express News

وزیر اعظم مودی آج شری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی مکالمے کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے

Awam Express News

مرکز کی پہل کے تحت فوج کئی سرحدی علاقوں کو سیاحت کے لیے کھولے گی

Awam Express News