ریاض۔ 21؍ ستمبر۔ ایم این این۔ سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر وپل نے اتوار کے روز ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانے نےایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "سفیر وپل نے آج ریاض صوبے کے ہیڈکوارٹر (امارتِ ریاض) میں ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود سے خیر سگالی ملاقات کی۔ انہوں نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان قریبی اور وسیع تر تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور عوامی سطح پر رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر خصوصی زور دیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ "سفیر وپل نے سعودی عرب میں مقیم بھارتی برادری کو مسلسل تعاون اور دیکھ بھال فراہم کرنے پر شہزادہ فیصل کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس سے قبل ستمبر میں، سفیر وپل نے سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر دفاع خالد بن حسین البیاری سے ملاقات کی تھی۔سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانے نے ‘ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں لکھا، "سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر وپل نے ریاض میں سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون پر بات چیت کی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔”وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ بھی 5 سے 8 ستمبر تک سعودی عرب کے سرکاری دورے پر تھے۔اپنے دورے کے دوران، سنگھ نے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے ماحولیات، پانی و زراعت منصور ہلال المشائتی سے ملاقات کی اور ماحولیات و موسمیاتی اقدامات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

