Delhi-NCR New Delhi

ڈاکٹر محمد عبید اللہ بیگ کا دفتر طبّی کانگریس دہلی میں استقبال

نئی دہلی۔ 26 ستمبر 2026
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دریاگنج واقع دہلی کے دفتر میں تنظیم ہذا کے انٹرنیشنل کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ کو مومنٹو، شال اور گلدستہ دے کر تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں کے علاوہ، طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی اور محمد عمران قنوجی وغیرہ شامل تھے۔
تہنیتی پروگرام منعقد کیے جانے پر ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ کل یعنی 25 ستمبر 2026 کو تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور مرکزی حکومت کے سابق یونین منسٹر تھیرو ایس یو تھیرونا ووکراسر (Thiru Su. Thirunavukkarasar) کے ساتھ نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) کی چیئرمین ڈاکٹر منیشا اپیندر کوٹھیکر سے ملاقات کرکے تمل ناڈو کے مختلف اضلاع میں طب یونانی کے نئے کالج کھولے جانے کے سلسلے میں سیرحاصل گفتگو ہوئی اور چیئرمین این سی آئی ایس ایم نے تفصیلی معلومات فراہم کیں اور ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا۔

Related posts

طبیہ کالج میں مسیح الملک حکیم اجمل خاں میوزیم کا قیام عمل میں لایا جائے

Awam Express News

پی ایم مودی کا 2015 کا متحدہ عربامارات کادورہ دونوں ملکوںکے تعلقاتکے لیے ‘ ٹرننگ پوائنٹ’ تھا۔ اماراتی سفیر

Awam Express News

جامعہ حسینیہ خوشحال پارک لونی غازی آباد میں یومِ اساتذہ تقریب کا انعقاد

Awam Express News