Delhi-NCR

دہلی میں 16 فروری کو ہوگا میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن، ایل جی

ایم سی ڈی کے میئر، ڈپٹی میئر اور قائمہ کمیٹی کے ارکان کے لئے الیکشن اب 16 فروری کو کرایا جائے گا۔ اس سے قبل ایم سی ڈی ایوان کے تین اجلاس ناکام ہو چکے ہیں اور الیکشن نہیں کرایا جا سکا۔ دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ نے 16 فروری کو الیکشن کرانے کی وزیرا علیٰ اروند کیجریوال کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 6 اور 24 جنوری اور پھر 6 فروری کو ہونے والے اجلاس میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہو گئی تھی اور ایوان کی کارروائی ہر بار ملتوی کر دی گئی۔ چنانچہ قومی راجدھانی میں تاحال میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن نہیں ہو سکا ہے۔ایم سی ڈی کے کونسلروں کے 6 فروری کو ہونے والے اجلاس کو ایلڈرمین کے حق رائے دہی کے حوالہ سے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے درمیان اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایم سی ڈی کے پریزائڈنگ آفیسر نے کہا تھا کہ میئر، ڈپٹی میئر اور قائم کمیٹی کے ارکان کا الیکشن بیک وقت کرانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ڈی ایم سی آرڈیننس کے مطابق ایلڈرمین میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں ووٹنگ کرنے کے اہل ہیں۔

Related posts

جمعیۃ کی طرف سے سنبھل میں ہر متاثرہ خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

Awam Express News

یوپی کے ضلع غازی آباد سے محمد نسیم و محمد ارشاد اے آئی ایم ای پی اقلیتی امور کے عہدیدار منتخب

Awam Express News

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کے بیان کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع خبر کی تردید

Awam Express News