Saudi Arabia

سعودی عرب اپنے دوخلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پربھیجے گا

سعودی عرب 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران میں اپنے دو خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پربھیجے گا۔ریانہ برناوی اور علی القرنی اے ایکس -2 خلائی مشن کے عملہ میں شامل ہوں گے۔ان کی خلا میں روانگی مملکت کے ویژن 2030 کے مطابق ہے۔

Rayyanah Barnawi and Ali al-Qarni (Center) will join the crew of the AX-2 space mission while Mariam Fardous (L) and Ali al-Gamdi (R) will also be trained on all the requirements of the mission. (Twitter)

یہ خلائی پرواز امریکاسے آئی ایس ایس کے لیے روانہ کی جائے گی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد انسانی خلائی پروازوں کےمیدان میں قومی صلاحیتوں کو بڑھانا اور بین الاقوامی خلائی صنعت میں فراہم کردہ مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔اس کا مقصد’’سائنسی تحقیق میں حصہ ڈالنا ہے تاکہ صحت، پائیداری اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے ناگزیرشعبوں میں انسانوں کے مفادات کی خدمت کی جاسکے‘‘۔برناوی اور القرنی کے علاوہ خلابازمریم فردوس اور علی الغامدی کو بھی مشن کے تمام تقاضوں کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔

Related posts

نئی دہلی میں دفاعی تعاون سے متعلق بھارت-سعودی عرب مشترکہ کمیٹی کی ساتویں میٹنگ

Awam Express News

پرنس محمد بن سلمان نے ریاست کویت کراؤن پرنس کو مبارکباد دی

Awam Express News

فیصل بن سلمان خادم حرمین کے مشیر مقرر

Awam Express News