National

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اترپردیش) کی اہم میٹنگ منعقد

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اترپردیش) کی اہم میٹنگ منعقد
محکمہ یونانی سروسز اترپردیش سے فعال کردار نبھانے کی اپیل
لکھنؤ۔ 3 نومبر 2026
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اُترپردیش کی ایک اہم میٹنگ عیش باغ، لکھنؤ میں محمد خالد (نیتاجی) کی رہائش گاہ پر زیرصدارت ڈاکٹر سیّد احمد خاں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تنظیم ہذا اترپردیش کے چیف پیٹران محمد خالد کے علاوہ قومی سکریٹری ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب، ڈاکٹر محمد اویس حسن، ڈاکٹر احتشام علی، ڈاکٹر سیّد زبیر، صوبائی صدر ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز، نائب صدر ڈاکٹر شجاع الدین احمد، صوبائی جنرل سکریٹری ڈاکٹر اکمل علوی، تنظیم ہذا یوتھ ونگ کے قومی صدر ڈاکٹر خبیب احمد، جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعزاز علی قادری، محمد عمران قنوجی، حکیم رشادالاسلام وغیرہ نے شرکت کی۔
میٹنگ میں اتفاق رائے سے آیوروید یونانی طبّی چکتسا پدھتی بورڈ اترپردیش کے انتخاب میں ژون 3 کے امیدوار ڈاکٹر معید احمد کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ڈاکٹر معید احمد کے حوالے سے کہا کہ وہ طب یونانی کے ایک سچے سپاہی اور معتبر شخصیت کے حامل نیک دل انسان ہیں۔ ان کی حمایت کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مزید کہا کہ صوبائی سطح پر طب یونانی کی صورت حال بہت اچھی نہیں ہے۔ محکمہ یونانی سروسز اترپردیش کا ابھی تک RR نہیں بن سکا ہے۔ DO یونانی کو مکمل اختیار حاصل نہیں ہے اور گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج بریلی کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک وہاں اکیڈمک سیشن شروع نہیں ہوسکا ہے۔ یہ سب انتہائی اہم ایشوز ہیں جو صوبہ اترپردیش میں طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لیے لازم ہیں۔ تمام شرکاء کا شکریہ ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز نے ادا کیا۔

Related posts

عید پر لاکھوں مسلمانوں کو سعودی حکومت نے دیا بے روزگاری کا تحفہ

Awam Express News

بین المذاہب وفد کی اجمیر شریف میں حاضری، سیلاب متاثرین اور قومی یکجہتی کے لیے دعا

Awam Express News

ہندوستان اور سری لنکا نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا

Awam Express News