National

ہندوستان اور سری لنکا نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان اور سری لنکا نے آج نئی دہلی میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔ ہندوستانی وفد کی قیادت توانائی ، مکانات و شہری امورکے مرکزی وزیرجناب منوہر لال نے ، جبکہ سری لنکا کے وفد کی قیادت سری لنکا کے بندرگاہوں و شہری ہوا بازی اور توانائی کے وزیر جناب انورا کروناتھلکے نے کی۔

دونوں وزراء نے جاری دو طرفہ اقدامات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، جن میں مجوزہ ہندوستان-سری لنکا ایچ وی ڈی سی انٹرکنکشن اور سمپور سولر پاور پروجیکٹ شامل ہیں۔ انہوں نے سرحد پار بجلی کی تجارت، قابلِ تجدید توانائی، ترسیلی بنیادی ڈھانچے اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا، تاکہ خطے میں توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنایا جا سکے اور صاف توانائی کی منتقلی میں معاونت فراہم کی جا سکے۔

ہندوستانی فریق نے ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی (ٹی بی سی بی) کے فریم ورک کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت ترسیلی نظام کی ترقی سے متعلق اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H6K1.jpg

دونوں فریقوں نے موجودہ دو طرفہ طریقۂ کار کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور پائیدار ترقی اور علاقائی توانائی کے تحفظ کے لیے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جناب منوہر لال نے ہند-سری لنکا کے درمیان دیرینہ توانائی شراکت داری کے لیےہندوستان کے عزم کو دوہرایا۔ عزت مأب انورا کروناتھلکے نے ہندوستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور دو طرفہ توانائی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے سری لنکا کے عزم کا اظہار کیا۔

اس ملاقات میں وزارت توانائی کے سکریٹری جناب پنکج اگروال اور حکومت ہند کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سری لنکا کے وفد میں ہندوستان میں سری لنکا کی ہائی کمشنر عزت مآب مہیشنی کولونے اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

**

Related posts

دہلی کے عالیشان ہوٹل سے 23 لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے والا کرناٹک سے گرفتار

Awam Express News

حالات کا شکوہ آپ کا شیوہ نہیں۔ امت خیر امت کا مطلوبہ کردار ادا کرے

Awam Express News

حکومت ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی قوتوں سے سختی سے نمٹے گی:امیت شاہ

Awam Express News