Press Release

شہروں کے نام بدلنے پر سپریم کورٹ کی سرزنش پر ’یوایم آئی‘ نے خوشی ظاہر کی

یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا (یو ایم آئی) کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جاری بیان میں کہا کہ تاریخی، کلچرل اور مذہبی مقامات کے نام بدلنے کی PIL پر 27 فروری کو سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس فیصلے سے سماج دشمن اور شرپسند عناصر کی سرزنش بھی ہوئی اور امن پسند شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کیونکہ سپریم کورٹ نے اپیل کو خارج کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ نام بدلنے سے حاصل کیا ہوگا۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے اس تاریخ ساز فیصلے سے ملک میں امن شانتی اور بھائی چارہ کے ماحول کو تقویت ملے گی۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سپریم کورٹ کے اس تاریخ ساز فیصلے کو بنیاد بناکر ملک کے ہر شہری کے جذبات کا احترام کریں اور آئندہ غیر ضروری طور پر نام تبدیل کرنے جیسے کاموں سے پرہیز کریں۔

Related posts

ڈاکٹر سیّد احمد خاں کو بھاگیرتھی ایوارڈ 2023 ملنے پر طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی مبارکباد

Awam Express News

راجستھان حکومت کا اردو کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ افسوس ناک

Awam Express News

ڈاکٹر نوہیرا شیخ خوشحال بھارت کا وژن

Awam Express News