Press Release

جنوبی اور وسطی ترکیے میں قیامت خیز زلزلہ کے بعد متاثرین کو فوری طور پر کھانے پینے اور رہائشی وسائل کی ضرورت ہے۔ ایک شہر نہیں بلکہ وہاں دس صوبوں میں پانچ لاکھ سے زائد آشیانے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔ آج جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے تاریخی شہر انطاکیہ سے راحت رسانی کے کام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر جمعیۃ کی طرف سے مختلف خیموں میں ایک ہزار سلیپ ویل گدے تقسیم کیے گئے۔حالات کا جائزہ لینے ترکیے پہنچے وفد کا کہنا ہے کہ پورا انطاکیہ شہر ویران پڑا ہوا ہے، کوئی بھی مکان رہائش کے قابل نہیں ہے۔ سخت ٹھنڈ میں مکمل آبادی دسیوں ہزار خیموں میں منتقل کر دی گئی ہے، لیکن بہت ساروں کے پاس سر چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان میں یتیم ہو چکے معصوم بچے بھی شا مل ہیں۔ جمعیۃ کے وفد میں مفتی محمد انوار قاسمی بستوی دیوبند، سید شہباز اور محمد عبد اللہ بھی شامل ہیں۔دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے کہرمان مرعش میں ترکیے کے وزیر انصاف بیکیر بوزداگ سے ملاقات کی اور بھارت کے مسلمانوں کی طرف سے اس دردناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وفد نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اس دکھ کی گھڑی میں ترکیے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جمعیۃ ممکنہ حد تک یہاں ریلیف کا کام انجام دے رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ کے وفد کی ترکش وزیر سے ملاقات</p></div>

وزیر انصاف نے جمعیۃ کی طرف سے راحت رسانی کے کاموں کا استقبال کیا اور اپنی طرف سے مقامی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جمعیۃ کے وفد کے سربراہ مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے کہ یہاں زلزلہ آنے کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے۔ ابھی تھوڑی دیر قبل پھر زلزلہ آیا۔ انھوں نے بتایا کہ زلزلہ کا پورا علاقہ ایک ہزار کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ جمعیۃ کا وفد لگاتار ضرورت مندوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related posts

رام پرکاش کپور کے انتقال پر ’یو ڈی او‘ کی تعزیتی نشست

Awam Express News

ڈاکٹر وسیم اختر کے انتقال پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا تعزیتی جلسہ

Awam Express News

ہیرا گروپ آف کمپنیز کی انقلابی پیشرفت۔ امانت ادائیگی کا اعلان ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا تین طریقوں سے ادائیگی کا اعلان، خوشی کی لہر

Awam Express News