Delhi-NCR

چوہان بانگر، دہلی میں ہیلتھ ویلنس سنٹر کا افتتاح

عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوہان بانگر، نیوسیلم پور میں ہیلتھ ویلنس سنٹر کا افتتاح سیلم پور کے ایم ایل اے عبدالرحمن کے بدست عمل میں آیا۔ یہاں رعایت کے ساتھ ECG اور خون کی جانچ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر عبدالرحمن نے کہا کہ طب یونانی عوام کا پسندیدہ طریقہ علاج ہے۔ لہٰذا اس کا فروغ ضروری ہے اور ہم اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر امریٹس دہلی یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالحق نے کہا کہ عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، ہم حسب استطاعت لوگوں کی مدد کریں اور اس کی شروعات اپنے گھر اور گلی محلوں سے کریں یہ زیادہ افضل ہے۔ خدا کے بندوں کی خدمت خدا کو راضی کرنے کا بہترین وسیلہ ہے۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ کار اور عملی زندگی عوام الناس کی خدمت کے لیے بہترین مثال ہے۔ افتتاحی پروگرام میں مہمان ذی وقار کے طور پر ڈاکٹر سیّد احمد خاں، ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی، ڈاکٹر ذکی الدین کے علاوہ ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر شاداب، محمد شاہد خاں، حاجی شمیم، محمد مزمل، حکیم آفتاب عالم، اسرار اجینی، حافظ محمد شکیل، کامل قریشی، یوسف ملک وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ تمام شرکاء کا شکریہ عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری حکیم عطاء الرحمن اجملی نے ادا کیا۔

Related posts

جی 20 میں شی اور پوتن کی غیر موجودگی غیر معمولی نہیں ہے۔ وزیر خارجہ

Awam Express News

دہلی میں 16 فروری کو ہوگا میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن، ایل جی

Awam Express News

امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملے پر وزیر خارجہ سخت

Awam Express News