Press Release

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام بٹلہ ہائوس میں 67 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد

نئی دہلی۔ 6 مارچ 2023
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام شفا یونانی دواخانہ، بٹلہ ہائوس چوک، جامعہ نگر، نئی دہلی میں 67 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ اس مفت یونانی میڈیکل کیمپ میں شوگر، بلڈپریشر، جوڑوں کا درد، اسکن الرجی اور دیگر امراض سے متاثر لوگوں کی جانچ کی گئی اور انہیں مفت میں دوائیں بھی دی گئیں۔ کیمپ صبح دس بجے شروع ہوا اور دوپہر ڈیڑھ بجے اختتام پذیر ہوا۔ مفت یونانی میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ ڈاکٹر حبیب اللہ (سی ایم او، تہاڑ جیل)، ڈاکٹر عمران شیخ، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث، ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی، ڈاکٹر عمران صدیقی، ڈاکٹر عائشہ خان، ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی، حکیم عطاء الرحمن اجملی، حکیم نعیم رضا، حکیم آفتاب عالم اور اسرار احمد اُجینی وغیرہ نے اپنی خدمات پیش کیں۔ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ یونانی طریقہ علاج کا فروغ عوام کے حق میں ہے کیونکہ بڑے پیمانے پر عوام یونانی طریقہ علاج اپنائے ہوئے ہیں۔ یہ پاکیزہ طریقہ علاج ہے اور عوام کے مزاج کے مطابق اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کیمپ میں تقریباً بارہ سو مریضوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا اور تمام مریضوں کی مفت میں چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت دوائیں بھی دی گئیں۔ تمام رضا کاروں اور ڈاکٹروں کا شکریہ شفایونانی دواخانہ کے منتظم جناب سعیدالظفر نے ادا کیا۔
جاری کردہ
(محمد عمران قنوجی)
پریس سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، نئی دہلی

Related posts

AIMEP تلنگانہ میں تمام 119 سیٹوں پر مقابلہ کیلئے تیار  ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پارٹی کارکنان سے ہر فرد تک پہنچنے کی ہدایت

Awam Express News

خواتین کی تعلیم پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے: شبیر احمد انصاری

Awam Express News

ملعون یتی نرسمہانند کا معاملہ: جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی غازی آباد پولیس کمشنر سے ملاقات

Awam Express News