Saudi Arabia

یمن میں جامع سیاسی حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی اور اراکین سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدارتی کونسل، یمنی حکومت اور عوام کے لیے مملکت کی مسلسل حمایت پر زور دیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی ”واس” کے مطابق وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران یمن میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ملاقات میں جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر نے بھی شرکت کی۔

Related posts

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کا بین الاقوامی برادری سے غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کے مطالبے کا اعادہ

Awam Express News

سعودی قومی دن 2026: "ہمارا فخر ہماری فطرت میں ہے”

Awam Express News

فیصل بن سلمان خادم حرمین کے مشیر مقرر

Awam Express News