New Delhi Saudi Arabia

مملکت ملکوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے: ڈاکٹر محمد حسن علوان

نئی دہلی: کتابوں کے شائقین کا انتظار اب ختم ہوا کیونکہ کہ نئی دہلی بک فیئر کا افتتاح ہو چکا ہے کتابوں کے شائقین کا رخ اب دہلی کے پرگتی میدان کی طرف ہے۔گذشتہ ہفتہ جیسے خبریں لوگوں تک پہونچی کہ مملکت سعودی عرب اس بار دہلی بک فیئر میں گیسٹ ملک کے طور پر شرکت کر رہا ہے اور مملکت اس میلے کے ذریعہ سعودی ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو پیش کرے گا تو ہندوستان بھر میں مملکت کے چاہنے والوں کا خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور وہ دہلی بک فیئر میں شرکت کے لئے دہلی پہونچنے لگے ہیں۔

نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے میں تقریباً 400 مربع میٹر کے غیر ملکی پویلین میں مملکت سعودی عرب نے اپنے پویلین کا افتتاح کر دیا ہے جس کا ہندوستانیوں کو انتظار تھا۔پلین کے افتتاح میں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، سعودی سفیر ڈاکٹر صالح بن عید الحسینی اور سعودی کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر محمد حسن علوان اورمحترمہ اناپورنا دیوی، وزیر مملکت برائے تعلیم؛ سنجے کے مورتی، سکریٹری (اعلیٰ تعلیم)؛ سنجے کمار، سکریٹری (اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی) اور چیئرمین اور ڈائریکٹرنے کیا۔

اس کتاب میلے میں سعودی عرب کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا، ہندوستانی دارالحکومت کے پرگتی فیئر اسکوائر پر 18 فروری تک جاری رہے گا۔ ایک سے لیکر پانچ نمبر کے حال میں یہ کتاب میلہ لگا ہوا ہے۔ اس بار بک فیئر میں 2000بک سٹال لگے ہیں۔ساتھ ہی بچوں کے لئے 600سے زائد پروگرام ہیں۔لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کی قیادت میں متعدد سعودی ادارے سعودی ثقافت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔کمیشن کے سی ای او ڈاکٹرمحمد حسن علوان نے کہا کہ سعودی ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے ڈاکٹر علوان نے کہا کہ سعودی ثقافت اور تخلیقی صلاحیتیں مختلف شکلوں میں دنیا تک پہنچی ہیں اور یہ کہ کتاب میلے کے ذریعے مملکت ملکوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

سعودی پویلین میں حصہ لینے والے ثقافتی ادارے لوگوں کے درمیان تخلیقی مکالمے کی حوصلہ افزائی کریں گے، علوان نے کہا، سعودی وزارت ثقافت کے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے مقصد کو اجاگر کرتے ہوئے،سعودی ویژن 2030 کی اسکیم قومی حکمت عملی برائے ثقافت کے حصے کے طور پرکیا جا رہا ہے۔میلے کے دوران سعودی مصنفین کے لیے سیمینارز اور مکالمے کے سیشنز منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ مملکت کی صلاحیتوں اور ثقافت کی مثالیں پیش کی جاسکیں۔

یہاں قارئین کو عرب ادبی دنیا سے روبرو ہونے کا موقع ملے گا۔اس تقریب کے موقع پر مملکت بھر کے علاقوں سے موسیقی، پرفارمنگ آرٹس اور مختلف سعودی پکوان بھی پیش کیے جارہے ہیں۔مملکت سعودی عرب کے پویلین میں نایاب کتابیں اور مخطوطات زائرین کو مملکت کے قدیم ثقافتی ورثے سے متعارف کرائی جارہی ہے۔یہاں ہندوستانی عوام کو مملکت کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے اور محسوس کرنے کا موقع ملے گا۔اس لئے جو بھی کتابوں کے شائقین،قارئین،اور اسلامی ریاست مملکت سعودی عرب کے چاہنے والے ہوں وہ ضرور نئی دہلی کتاب میلے میں جائیں اور کھلی آنکھوں سے دلفریب منظر کو دیکھیں۔

 

 

Related posts

ملک کا آئین ہم سب کی محنتوں سے بنایا گیا اور ہم سب مل کر ہی اسے بچائیں گے: مولانا حکیم الدین قاسمی

Awam Express News

غزوہ خندق کے علاقے کا ترقیاتی منصوبہ منظور

Awam Express News

ایچ آر انٹرنیشنل کا20واں نیشنل ڈے ترقی کے سفر کا جشن

Awam Express News