Iran

سعودی عرب سے تعلقات بحالی کے بعد ایرانی ریال 6 فیصد مہنگا

ہفتے کے روز ایرانی ریال نے حال ہی میں ہونے والے کچھ نقصانات کی تلافی کردی۔ جمعہ کو ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فارن ایکسچینج ویب سائٹ Bonbast.com نے بتایا ہے ک غیر سرکاری فری مارکیٹ میں ہفتے کے روز ڈالر کے مقابلے میں ریال کی قدر 447 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو یہ قدر 477 ہزار تھی۔فروری کے آخر میں ریال ڈالر کے مقابلے میں 601500 کی ریکارڈ نچلی سطح پر آ گیا تھا لیکن اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کے تہران کے دورے سے ایران کے جوہری پروگرام پر تناؤ کم ہونے کے بعد مارچ میں ایرانی ریال کی قیمت میں تیزی آئی۔

سالانہ افراط زر کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے ایرانی غیر ملکی کرنسی یا سونا خرید کر اپنی بچت کی قدر کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ستمبر میں ملک گیر احتجاج شروع ہونے کے بعد سے ریال اپنی قدر کا تقریباً 30 فیصد کھو چکا ہے۔

Related posts

اسرائیلی فوج کی تہران میں کئی ٹھکانوں پر بم باری

Awam Express News

ایران امریکہ کی سیاسی قلمرو سے کیسے باہر نکلا: جنرل سلامی

Awam Express News

ایران نے ہندوستان کے لیے فضائی حدود کھول دی

Awam Express News