27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Iran

آیت اللہ علی خامنہ ای کو دیکھنے کے لیے عوام کی بھیڑ

اسرائیل سے شدید جنگ کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہفتہ کو پہلی بار عوامی طور پر نظر آئے۔ انہوں نے تہران میں منعقد شیعہ مسلم کیلنڈر کے سب سے اہم دن عاشورہ کی تقریب میں شرکت کی۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ سرکاری ٹی وی نے خامنہ ای کا ایک ویڈیو فوٹیج نشر کیا جس میں سپریم لیڈر کو عاشورہ سے ایک دن پہلے ایک تقریب کے دوران مسجد میں نمازیوں کا استقبال کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ خامنہ ای نے آخری بار اپنی موجودگی اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران 13 جون کو ایک ریکارڈ کیے گئے خطاب میں درج کرائی تھی۔

نشر کیے گئے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای روایتی سیاہ کپڑے میں مبلوس ایک بڑے ہال میں داخل ہوتے ہیں جہاں عاشورہ کے موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں کی بھیڑ جمع تھی۔ یہ ہال اکثر اہم سرکاری اور مذہبی انعقاد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تقریب میں موجود لوگ خامنہ ای کے ہال میں داخل ہوتے ہی نعرے لگاتے اور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئے۔

نمازیوں نے امام حسین کی شہادت کی سالگرہ منائی۔ یہ مسلمانوں کے لیے ایک اہم دن ہے۔ 86 سالہ خامنہ ای کے سامنے بھیڑ ہوا میں مٹھی باندھ کر نعرے لگاتی نظر آئی، ’’ہمارے رہنما کے لیے ہماری رگوں میں خون ہے۔‘‘ اسٹیٹ ٹی وی نے کہا کہ یہ کلپ وسطی تہران کی امام خمینی مسجد میں فلمائی گئی تھی، جس کا نام اسلامی جمہوریہ کے بانی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

ایرانی افسروں نے بعد میں واضح کیا کہ بڑھتی علاقائی کشیدگی کے درمیان سیکوریٹی پروٹوکال کے تحت خامنہ ای کو عوامی انعقاد سے دور رکھا گیا تھا۔ ان کی سالانہ مذہبی تقریر سمیت سبھی خطاب پری ریکارڈیڈ ویڈیو کے ذریعہ سے نشر کیے گئے تھے۔ اس غیر موجودگی نے ان کی صحت اور ٹھکانے کو لے کر کئی طرح کی افواہوں کو جنم دیا تھا۔

Related posts

ایران نے سعودی عرب کوکبھی دشمن نہیں سمجھا: صدرابراہیم رئیسی

Awam Express News

’تم نے جنگ شروع کی، ختم ہم کریں گے‘:ایران کی امریکہ کو سخت وارننگ

Awam Express News

ایران چابہار بندرگاہ پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ایرانی سفیر

Awam Express News