27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
National

ستیش کوشک کی موت پر وکاس مالو کی بیوی کا پھر ایک سنسنی خیز انکشاف

بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کی حیرت انگیز موت معاملے میں کاروباری وکاس مالو کی بیوی نے ایک تازہ اَپڈیٹ دیا ہے اور بتایا ہے کہ انھوں نے دہلی پولیس انسپکٹر وجئے سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ انھوں نے وجئے سنگھ پر ثبوتوں کو تباہ کر اس کے جنسی استحصال کے معاملے کو دبانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس معاملے کی جانچ وجئے سنگھ کی جگہ کوئی دیگر پولیس اہلکار کرےوجئے سنگھ کو 15 کروڑ روپے کے معاملے میں الزامات کی جانچ کے لیے سینئر افسران کے ذریعہ مقرر کیا گیا ہے۔ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ستیش کوشک نے اس کے شوہر کو سرمایہ کاری کے لیے 15 کروڑ روپے دیئے اور اپنے پیسے واپس مانگ رہے تھے۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر ستیش کوشک کو پیسے لوٹانا نہیں چاہتے تھے اور انھوں نے اپنے فارم ہاؤس پر دواؤں کی اوور ڈوز کے ذریعہ ستیش کوشک کا قتل کر دیا۔خاتون نے کہا کہ انسپکٹر/آئی او وجئے سنگھ ملزم وکاس مالو اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ پوری طرح سے ملے ہوئے ہیں اور اس کی تصدیق اس بات سے کی جا سکتی ہے کہ 22 نومبر 2022 کو جب میرے ساتھ پولیس ٹیم نے پشپانجلی میں ’مالو فارم‘ پر چھاپہ ماری کی، سبھی ملزم فارم ہاؤس پر تھے، لیکن انسپکٹر وجئے سنگھ نے قصداً انھیں گرفتار کرنے کی جگہ بھاگنے کے لیے خالی راستہ فراہم کیا۔

Related posts

”تیار ہیں ہم “ کا نعرہ لگا کر کانگریس اقلیتی شعبے نے ’ بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی کامیابی کیلئے خم ٹھونکا

Awam Express News

’یونانی میڈیسن ڈے‘ ہماری بیداری کا ذریعہ ثابت ہو: پروفیسر مشتاق احمد

Awam Express News

بلند شہر میں مکان کی چھت منہدم، 4 لوگوں کی موت

Awam Express News