Saudi Arabia

یکم رمضان المبارک کو مسجد الحرام میں ایک لاکھ 37 ہزار زائرین خدمات سے مستفید

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پہلے ایام میں لاکھوں زائرین کو خدمات کے ایک مربوط نظام کی فراہمی کا اعلان کیا۔ یکم رمضان کے موقعے پر مسجد الحرام میں ان خدمات سے ایک لاکھ 37 ہزار زائرین مستفید ہوئے۔

مسجد الحرام میں عازمین کو فیلڈ خدمات فراہم کرنے سے متعلق ایجنسیوں اور محکموں کے درمیان کام کے مربوط نظام کے مطابق صدارت عامہ نے عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے تمام مقامات پر سہولیات اور سروسز فراہم کیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سروسز سے مستفید ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ مسجد الحرام کے صحن میں 38,400 عازمین کو زم زم کا پانی مہیا کیا گیا جب کہ مسجد کی چھت پر 130,000عازمین کےلیے ماحول دوست جراثیم کش اسپرےکا استعمال کیا گیا۔ 3,000 لیٹر فریشنرز کا استعمال کیا گیا۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے دنوں میں خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 25,000 سے زیادہ ہے۔ یہ زائرین رضاکارانہ سماجی اور انسانی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

24,000 سے زیادہ زائرین نے بین الاقوامی زبانوں میں مقامی رہ نمائی کی خدمات سے استفادہ کیا۔

Related posts

نئی دہلی میں دفاعی تعاون سے متعلق بھارت-سعودی عرب مشترکہ کمیٹی کی ساتویں میٹنگ

Awam Express News

خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل

Awam Express News

سعودی عرب میں ہرسال 11 مارچ کو یومِ پرچم منایا جائے گا: شاہی حکم

Awam Express News