نئی دہلی:14فروری: ان دنوں نئی دہلی عالمی کتاب میلہ نے نہ صرف کتابوں کے شائقین، مصنفین اور قارئین کو مائل کیا ہے،ملک بھر سے بڑی تعداد میں عالمی کتاب میلے میں لوگ وزٹ کر رہے ہیں۔اپنی من پسند کی کتابیں خرید رہے ہیں اور مختلف سیمنارمیں شامل ہورہے ہیں اور اپنے من پسند رائٹروں سے اور پبلیشروں سے مل رہے ہیں اور یہاں کتابوں پر مل رہی چھوٹفائدہ اٹھارہے ہیں۔کتابوں کے علاوہ جو سب سے زیادہ لوگوں کو اپنی اور مائل کر رہا ہے وہ ہے مملکت سعودی عرب کا پویلین۔مملکت اس عالمی کتاب میلے میں گیسٹ ملک کے طور پر شرکت کیا ہے۔ مملکت سعودی عرب ہندوستانی عوام کو سعودی عرب کی ثقافت کی ایک جھلک پیش کررہا ہے جس سے ہندوستانی عوام کو سعودی عرب کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے اور محسوس کرنے کا موقع مل رہا ہے

۔نئی دہلی عالمی بک فیئر میں انڈیکس ٹریولس کے پاٹنر مسٹرمحمد فیصل نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ نئی دہلی عالمی کتاب میلہ میں مہمان خصوصی ملک کے طور پر شرکت کرنا قابل فخر ہے۔ہندوستان اور کنگڈم کے ساتھ قدیمی رشتے ہیں اور ہندوستانی عوام مملکت سعودی عرب کو خاص دوست ملک مانتی ہے۔بے حد خوشی ہے کہ کنگڈم عالمی بک فیئر میں گیسٹ ملک کے طور پر شامل ہے اور ہندوستانی عوام کو مملکت کی ثقافت،فن،ادب،و روایتی پرفارمنگ آرٹس دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مسٹر محمد فیصل مزید مملکت کی قیادت کے حوالے سے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان آلسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آج ہندوستانی عوام سعودی پویلین سے سعودی عرب کی بہترین قیادت کے ذریعہ مملکت کی کامیابی کو دیکھ رہے ہیں۔اور بہترین قیادت کی وجہ سے آج یہاں مملکت کی ثقافت،ہیریٹیج،فیشن،شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ریسرچ اینڈ آرکائیوز کے زریعہ ترقی کو دیکھ رہے ہیں۔مسٹر فیصل کہتے ہیں کہ سعودی کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر محمد حسن علوان کی کوشش جو بک فیئر کے ذریعے مملکت اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے میں پوری طرح کامیاب ہوا ہے۔سعودی عرب کے مختلف ادارے مملکت کی جھلک پیش کر ہے ہیں۔


مسٹر فیصل کہتے ہیں کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہندوستانی عوام زیادہ سے زیادہ سعودی پویلین کا وزٹ کریں اور اسلامی ریاست سعودی عرب کی ثقافت کو قریب سے دیکھیں جس سے ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہو جائیں۔

