Saudi Arabia

سعودی عرب میں سکولوں اور جامعات کے طلباء کے لیے سیاحتی تعلیم کے پروگرام کا آغاز

سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے ٹور ازم کی تعلیم دینے کا ایک منفرد قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت سکول اور یونیورسٹی کے طلباء کے لیے سیاحتی شعبے میں معیاری تعلیمی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

وزارت سیاحت نے ایک بیان میں بتایا کہ اس اقدام کا مقصد بڑے قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہے۔یونیورسٹی کے طلبا کے لیے لیبر مارکیٹ کے لیے درکار اہم مضامین میں داخلہ لینے کے لیے مطالعہ کے مواقع کھولنے، طلبہ میں بیداری پیدا کرنے اور سیاحت کی تعلیم کے راستوں کی طرف ان کے مستقبل کے سفر کو تیار کرنے کی کوشش ہے۔

التعليم السياحي

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے مقاصد سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے، سعودی ہنرمندوں کی مدد اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور طلباء کو بااختیار بنانے کے ساتھ انہیں سیاحت کے شعبے میں کام کرنے کے لیے اہل بنانا ہے۔

وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ اس نے اقدام کو رو بعمل لانے کی خاطر تعاون کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جن میں شاہ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت بھی شامل ہے۔

Related posts

وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی

Awam Express News

سعودی ایمبسی کے فیصلے سے ملک میں لاکھوں لوگوں کے روزگار کو خطرہ

Awam Express News

لیڈر آف ویژن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج 40 سال کے ہو گئے ہیں 

Awam Express News