National

سکم میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زیادہ دبے ہونے کا خدشہ

سکم میں منگل کے روز برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 150 سے زیادہ دبے ہونے کا خدشہ ہے ایک اہلکار نے بتایا کہ برفانی تودہ گرنے کا واقعہ سکم کے سرحدی علاقہ نتھولا میں پیش آیا ہے ابتدائی اندازے کے مطابق تقریباً 30 لوگوں کو بچا کر منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے رسکیو آپریشن جاری ہے، ایس پی گنگٹوک، ٹینزنگ لوڈن لیپاچ موقع پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بارڈر روڈ آرگنائزیشن، پولس اور فوج مقامی ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ مل کر دبے ہوئے افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل مہیندر راوت نے کہا، ’’سڑک سے برف ہٹانے کے بعد پھنسے ہوئے تقریباً 350 دیگر کو بچا لیا گیا ہے‘‘۔
یہ برفانی تودہ اس وقت گرا جب سیاح گنگٹوک کو سومگو جھیل اور نتھولا سرحد کے سیاحتی مقامات سے جوڑنے والے جواہر لعل نہرو مارگ کے برف سے ڈھکے پہاڑی کنارے پر موجود تھے ۔یہ واقعہ جواہر لعل نہرو مارگ کے 15-17 میل کی مسافت پر گنگٹوک سے تقریباً 25 کلومیٹر دور دوپہر 12.15 بجے پیش آیا۔

Related posts

حکومت ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی قوتوں سے سختی سے نمٹے گی:امیت شاہ

Awam Express News

وزیر اعظم نریندر مودی کی گارنٹی کا مطلب کام کی 100 فیصد تکمیل کا وعدہ ہے۔ امت شاہ

Awam Express News

ہندوستان ہمیشہ گیان یوگ کے راستے کے لیے وقف رہا ہے ، ہزاروں سال پرانے وید آج بھی متاثر کرتے ہیں: وزیر اعظم

Awam Express News