Press Release

ڈاکٹر مختار احمد قاسمی (مشیر یونانی، حکومت ہند) کو ڈائرکٹر جنرل ’سی سی آریوایم‘ کا اضافی چارج

نئی دہلی۔ 4 اپریل 2023
سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آریو ایم) کے ڈائرکٹر جنرل کا اضافی چارج ڈاکٹر مختار احمد قاسمی (مشیر یونانی، محکمہ آیوش، حکومت ہند) کو سونپا گیا ہے۔ واضح ہو کہ مستقل ڈائرکٹر جنرل، سی سی آریو ایم کے تقرر تک یہ چارج ڈاکٹر مختار احمد قاسمی صاحب کے پاس رہے گا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی سکریٹری ڈاکٹر لایق علی خاں نے ڈاکٹر مختار احمد قاسمی کو اضافی چارج ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’سی سی آریوایم‘ میں خالی اسامیوں کو بھرنا ایک بڑا چیلنج ہے، اُمید ہے کہ اس انتہائی اہم کام میں پیش رفت ہوگی اور طب یونانی میں تحقیقی کاموں کو بھی رفتار ملے گی۔
جاری کردہ
(محمد عمران قنوجی)
پریس سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، نئی دہلی

Related posts

لڑکیوں کے ساتھ عوامی مقامات پر ہو رہے استحصال کے خلاف گزشتہ دنوں ایک بیداری مہم کا اختتام

Awam Express News

وقف بل کا پاس ہونا مسلمانوں کے ساتھ بڑی نا انصافی

Awam Express News

خواتین کی تعلیم پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے: شبیر احمد انصاری

Awam Express News