National

عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کا گولی مار کر قتل

آج صبح عتیق احمد کے بیٹے اسعد کی تدفین عمل میں آئی، اور اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریاگ راج میں میڈیکل کے لیے لے جاتے وقت گولی مار کر دونوں کا قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عتیق اور اشرف پر دو سے تین بدمعاشوں نے فائرنگ کی جو کہ میڈیا اہلکار بن کر آئے تھے۔ پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ عتیق اور اس کے بھائی پر جب حملہ ہوا تو وہ پولیس کی گاڑی سے باہر تھے اور میڈیا اہلکاروں سے گھرے ہوئے تھے۔ میڈیکل کالج کے پاس عتیق احمد اور اشرف کے قتل سے ایک ہنگامہ کا ماحول پیدا ہو گیا۔ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت دونوں کو طبی جانچ کے لیے لایا گیا تھا۔ دونوں کو جب گولی لگی تو اس کے فوراً بعد انھیں میڈیکل کالج کے اندر لے جایا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جائے وقوع پر ’جئے شری رام‘ کے نعرے بھی سنے گئے۔ پولیس اب اس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عتیق اور اشرف کو گولی مارنے کے بعد بھاگنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کے بعد پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی۔

Related posts

ہندوستان کو خود کفیل بنانے میں کسان اہم رول ادا کررہے ہیں۔ پیوش گوئل

Awam Express News

اننت امبانی کا ‘ونتارا’ 3 ہزار ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے • جیو کی سیوا، بھگوان کی سیوا ہے۔اننت امبانی

Awam Express News

بین المذاہب وفد کی اجمیر شریف میں حاضری، سیلاب متاثرین اور قومی یکجہتی کے لیے دعا

Awam Express News