National

ایمس کے ڈاکٹر جانچ کریں کہ اعظم خان ’آواز کا نمونہ‘ دے سکتے ہیں یا نہیں، عدالت کا حکم

رام پور: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان راجدھانی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل ہیں۔ دریں اثنا، رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے ایمس کے ڈائریکٹر کو خط لکھ کر اعظم خان کا طبی معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اعظم خان کے وکیل نے عدالت کو ان کی طبیعت خراب ہونے اور دہلی کے گنگارام اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر عدالت نے یہ حکم جاری کیا۔عدالت نے ایمس ڈائرکٹر سے کہا ہے کہ وہ اعظم خان کی جانچ کریں کہ وہ ایس سی ایس ٹی کے معاملے میں آواز کا نمونہ دینے کے قابل ہیں یا نہیں! اگر وہ آواز کا نمونہ دے سکتے ہیں تو 8 مئی 2023 کو لکھنؤ فرانزک سائنس لیبارٹری میں جاکر آواز کا نمونہ دیں۔سرکاری وکیل پرتاپ موریہ نے بتایا کہ رام پور میں ایس سی ایس ٹی کا معاملہ چل رہا ہے۔ الزام ہے کہ اعظم نے انتخابات کے وقت ایک لیڈر کے خلاف ذات کی شناخت والے الفاظ استعمال کیے تھے۔ اب اس لیڈر کا انتقال ہو چکا ہے۔ اس معاملے میں اعظم خان کو آواز کا نمونہ دینا ہے۔ اس کے لیے عدالت کے حکم پر لکھنؤ کی فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی رام پور پہنچی تھی۔ لیکن اعظم کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ان کی صحت خراب ہے اور انہیں ہرنیا کا مسئلہ ہے، جس کی سرجری کے لیے اعظم خان سر گنگارام اسپتال دہلی میں داخل ہویے ہیں۔س پر عدالت نے ایمس کے ڈائریکٹر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ سر گنگا رام اسپتال کے ڈائریکٹر سے بات کرنے کے بعد اعظم خان کی فٹنس چیک کریں اور معلوم کریں کہ وہ آواز کا نمونہ دینے کے لیے فٹ ہیں یا نہیں!

اعظم خان کو 27 ماہ بعد 20 مئی 2022 کو سیتا پور جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ سیتا پور جیل میں بھی اعظم کی صحت دو بار خراب ہوئی تھی۔ دونوں بار انہیں لکھنؤ کے میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا۔ سال 2021 میں اعظم خان کورونا کا بھی شکار ہو گئے تھے۔اعظم خان کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ان کی انجیو گرافی کی گئی جس میں پتہ چلا کہ ان کے دل کی رگیں 90 فیصد تک بلاک ہیں اور باقی رگیں بھی بلاک ہیں۔ جس کے بعد 13 ستمبر کو ان کی انجیو گرافی کی گئی اور بیلوننگ اور اسٹینٹ کروایا گیا، جس کے بعد 15 ستمبر کو انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ ڈسچارج کے چند دن بعد اچانک بے چینی اور سینے میں شدید درد کے باعث انہیں دوبارہ سر گنگا رام اسپتال دہلی میں داخل کرایا گیا۔ انہیں طویل علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی ملی تھی۔

Related posts

پنڈت ہری پرساد چورسیا نے بانسری اور پنڈت کارتک کمار نے ستار بجا کر سامعین کو محسور کردیا

Awam Express News

بھارتکی طاقت اس کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بستیہے۔ پیوش گوئل

Awam Express News

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نےسری رنگم میں مقدس ارولمیگو ارنگناتھ سوامی مندر اور تروونئی کوول، تروچیراپلی، تمل ناڈو میں ارولمیگو جمبوکیشور مندر میں پوجا کی

Awam Express News