سعودی عرب میں چاند نظر آگیا ہے جمعہ 21 اپریل 2023 کو عید الفطر رہے گی۔
رمضان کی 29 ویں شب: مسجد حرام میں نمازیوں کے اجتماع کے روح پرور مناظر
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ تقریبا اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ ماہ صیام کی 29 ویں شب ممکنہ طور پر اس بابرکت مہینے کی آخری رات تھی۔
29 ویں شب کو مسجد حرام میں نماز عشا اور نماز تراویح ادا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خانہ کعبہ کی مسجد میں روح پرور نظارے تھے۔ قرآن کریم کی تکمیل کی گئی اور رقت آمیز دعا کی گئی۔ مسجد حرام کے اطراف سڑکوں پر بھی نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
جمعرات کو سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں بڑی تعداد میں نمازیوں کو دکھایا گیا ۔ یہ نمازی مسجد حرام کے اندر، اس کے صحنوں اور اطراف کی سڑکوں پر پھیلے ہوئے ہیں۔

جاری کردہ تصاویر میں رمضان کے دوران نمازیوں کی خدمت کے لیے سرکاری اداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی منظر کشی کی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں فضائی تصاویر نے مسجد حرام میں کی جانے والی عبادات کے مناظر کو مزید پرکشش بنا دیا ہے۔ واضح رہے رمضان المبارک کی 27 ویں شب مسجد حرام میں 26 لاکھ افراد نے حاضری دی۔

رمضان المبارک کی 29 ویں شب بھی مسجد حرام میں ریکارڈ تعداد میں نمازی موجود تھے۔ اب کل جمعہ یا پرسوں ہفتہ کو عید الفطر ہونے کی امید ہے۔

رمضان کی 29 ویں شب کو مسجد حرام میں نمازیوں کی بڑی تعداد مسلمانوں کو ایمان کو تازہ کر رہی ہے۔
