UAE

شیخہ فاطمہ کی اماراتی یوم خواتین کا موضوع "ہم کل کیلئےتعاون کرتے ہیں”رکھنےکی ہدایت

۔ جنرل ویمن یونین کی چیئر وومن، سپریم کونسل برائے زچہ وبچہ کی صدر اور فیملی ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئر وومن مادر ملت شیخہ فاطمہ بنت مبارک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اس سال 28 اگست کو منائے جانے والے اماراتی یوم خواتین کاموضوع”ہم کل کے لیے تعاون کرتے ہیں” ہونا چاہیئے۔موضوع کا انتخاب صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے 2023 کو "پائیداری کے سال” کے طور پر منانے کے اعلان کے ساتھ ہم آہنگ ہےجس میں توانائی، پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے لیے اختراعی حل تلاش کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کو اجاگر کیا گیا تھا۔اپنے بیان میں شیخہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ہر سال ہم اماراتی یوم خواتین کے لیے ایک متاثر کن موضوع کا فخر کے ساتھ اعلان کرتے ہیں اور یہ قومی موقع ہمارے لیے ایک ترجیح ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ دن ان مقاصد کے مجموعے کو اجاگر کرتا ہے جو خواتین کو تسلیم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے میں ملک کی عالمی قیادت کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے صنفی توازن کو ملک کی سماجی ثقافت کا ایک لازمی حصہ بنا دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ اس شعبے میں کامیابیوں کو بڑھانے کے لیے وفاقی اور مقامی حکام، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نومبر 2023 میں COP28 کے انعقاد کے ساتھ متحدہ عرب امارات موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے کمر بستہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ COP28 کے دوران ممتاز خواتین شخصیات چارج کی قیادت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ خواتین قیادت کی ٹیم کے دو تہائی اور 50 فیصد سے زائد انتظامی ٹیم پر مشتمل ہوں گی جو اماراتی خواتین کی قابلیت، عمدگی اور تخلیقی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے لیے ہمارے پائیدار طریقہ کار کے ذریعے ایک مثال قائم کریں گی۔ شیخہ فاطمہ بنت مبارک کا اس سال کے موضوع کا انتخاب باہمی تعاون کے اس ماڈل کو بھی نمایاں کرتا ہے جسے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان نے متحدہ عرب امارات کے ترقی کے سفر میں کمیونٹی کے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مرتب کیا ہے۔

Related posts

محمد بن راشد کاCOP28 میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں اور مندوبین کا خیرمقدم

Awam Express News

متحدہ عرب امارات کے صدر اور چینی وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال

Awam Express News

دبئی بین الاقوامی کانٹینٹ مارکیٹ میں 16 ممالک کے 80 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت

Awam Express News