27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Saudi Arabia

سعودی عرب اور امارات میں قائدین سمیت لوگوں نے نماز عید الفطر ادا کرلی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں جمعہ کے روز قائدین اور نمازیوں نے عید الفطر کا آغاز نماز ادا کرکے کیا۔ رہنماؤں نے مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے ) نے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب کے مسلمانوں نے جمعہ کی صبح عید الفطر کی نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے لیے پورے سعودی عرب میں مساجد پوری طرح سے تیار تھیں اور کھلے میدانوں میں بھی نمازادا کرنے کا انتظام تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے کھلے میدانوں میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی۔

ڈاکٹر شیخ سلطان بھی محمد القاسمی شارجہ میں البدیع مصلی میں نماز عید الفطرادا کر رہے ہیں
ڈاکٹر شیخ سلطان بھی محمد القاسمی شارجہ میں البدیع مصلی میں نماز عید الفطرادا کر رہے ہیں

سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد عیدالفطر کا پہلا دن جمعہ کو شروع ہوا۔ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، یمن، سوڈان، اردن اور مصر نے بھی آج جمعہ کے روز عید الفطر کا پہلا دن منایا ہے۔

مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حامد عید کا خطبہ دے رہے ہیں
مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حامد عید کا خطبہ دے رہے ہیں

سعودی رائل کورٹ کے مشیر اور مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حامد نے جمعہ کے روز مسجد حرام میں نماز عید کی امامت کی۔ ایس پی اے نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں بڑی تعداد نے عیدالفطر کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک پیش کی۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عید کی نماز امام شیخ ڈاکٹر عبدالباری الثبیتی نے پڑھائی ۔

متحدہ عرب امارات میں قائدین نے بھی عید الفطر کا استقبال نماز ادا کرکے کیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ڈبلیو اے ایم‘‘ کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران شیخ حمد بن محمد الشرقی نے جمعہ کی صبح فُجیرہ کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

Related posts

جے پی نڈا نے سعودی۔انڈیا بزنس کونسل کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی

Awam Express News

سعودی امدادی طیارہ حلب پہنچ گیا، اللاذقیہ کے متاثرین کے لیے فوری امداد کی فراہمی

Awam Express News

فیصل بن سلمان خادم حرمین کے مشیر مقرر

Awam Express News