Saudi Arabia

العلا اسکائی فیسٹیول میں آپ کے لیےکیا ہے؟

العلا اسکائی فیسٹیول اس بار سیاحوں کو گرم ہوا کے غباروں اور ہیلی کاپٹر کی سواری سمیت متعدد سرگرمیوں کے ذریعے سعودی عرب کے قدیم شہر کے آسمانوں کو دیکھنے کا منفرد موقع فراہم کر رہا ہے۔یہ فیسٹیول 26 اپریل سے 13 مئی تک سعودی عرب کے بڑے سیاحتی مقامات میں شامل العلا میں جاری رہے گا۔سعودی عرب کے شمال مغربی نخلستان میں واقع یہ شہر جو 200,000 سال سے زیادہ پرانا ہے کئی تاریخی یادگاروں اور قدرتی پرکشش مقامات پر مشتمل ہے ، ان میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل مقام الحجر بھی شامل ہے۔

العلا اسکائی فیسٹیول کے دوران سیاحوں کے لیے دن اور رات کے لیے متعدد دلچسپ سرگرمیوں کا تجربہ پیش کیا جارہا ہے۔

1. گرم ہوا کے غبارے پر سفر

اسے العلا اسکائی فیسٹیول کی اہم ‘ہائی لائٹ’ سمجھا جاتا ہے۔ سیاحوں کے لیے درجنوں ہاٹ بلونز پہ اڑان بھرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ سیاحوں کو غبارے پر شہر کی سیر کرائی جائے گی اور وہ دلکش مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

2. العلا پتنگ میلہ

فیسٹیول کے دوران آپ کو آسمان پر مبنی مختلف تھیمز کے تحت سینکڑوں رنگ برنگی پتنگیں اڑانے کا موقع ملے گا۔

آپ یہاں ماہر پتنگ بازوں کو پیچے لڑاتے دیکھ کر محظوظ ہوں گے اور ساتھ ساتھ اپنی پتنگ بازی کی مہارت کو بھی آزما سکتے ہیں۔

3. ہیلی کاپٹر کی سواری

العلا اسکائی فیسٹیول کی ایک اور خاص بات اس شاندار شہر کا سنسنی خیز ہیلی کاپٹر ٹور ہے۔ سیاح ہیلی کاپٹر پر العلا کے کچھ مشہور مقامات اور تاریخی مقامات تک جاسکتے ہیں۔

4. دیوہیکل جھولے

سیاحوں کی دلچسپی کے لیے یہاں موجود جھولے آرٹ کا نمونہ ہیں۔ یہاں آپ دنیا کے ساتویں بڑے ، 70 میٹر کے جھولے پر آپ واقعی ایڈرینالین رش محسوس کر سکتے ہیں۔ اور صرف باہمت افراد ہی پہاڑ سے چھلانگ لگا وادی کی دیواروں کے درمیان معلق جھولے کا یہ سنسنی خیز تجربہ کرسکتے ہیں۔

5. العلا سیڑھی

وادی العلا کی بلندی سے 150 میٹر زپ لائن کے ذریعے نیچے اترنے سے پہلے آپ کو 45 میٹر کی معلق سیڑھی سیڑھی پر چڑھنا ہوگا۔ جو یقینا سنسنی سے بھرپور تجربہ ہے۔

کم سے کم روشنیوں اور منفرد جغرافیائی محل وقوع کے باعث العلا میں رات کے دوران شفاف ترین آسمان ہوتا ہے۔ یہ ستاروں کا مشاہدہ کرنے اور دیگر آسمانی سرگرمیوں کے لیے بہترین جگہ ہے۔العلا اسکائی فیسٹیول میں رات کی سرگرمیاں یہ ہیں:

1. فلکیاتی تصویرکشی

اجرام فلکی کے بارے میں مزید جاننے کے سفر پر، آپ کسی ماہر سے مل سکتے ہیں۔ اس کے بعد، ایک سیشن منعقد کیا جاتا ہے جس میں رات کے وقت تصویر کشی کے لیے بہترین مقام پر آسمان کے نظاروں کو کیمرے میں قید کرنے کی رہنمائی کی جاتی ہے۔

2. ڈرون شو

متعدد قسم کے روشنیاں بکھیرتے نمونوں اور اشکال پر مشتمل ڈرونز کا دلفریب نظارہ ہر شام 7:45 سے رات 8 بجے تک نائٹ شو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے۔

3. گلو شو

رات کے وقت زمین پر لنگر انداز ہونے کے دوران، درجنوں چمکتے ہوئے گرم ہوا کے غبارے ماحول کی موسیقیت کے ساتھ رنگین مطابقت اختیار کرتے ہوئے میں روشنیاں بکھیریں گے۔

یہ تجربہ مفت ہے اور ہر جمعرات سے ہفتہ تک، رات 8:00 بجے سے 9:00 بجے تک دیکھا جا سکتا ہے۔

44. العلا آؤٹ ڈور سنیما

فلم کے شائقین العلا کے بلاک بسٹر پروگرام اور خاندانی دوستانہ سرگرمی کے ساتھ کلاسک آؤٹ ڈور سینما کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جو قدیم وادیوں کے پس منظر میں سیٹ کی گئی تفریح سے بھرپور ہے۔

Related posts

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا ہے جمعہ 21 اپریل 2023 کو عید الفطر رہے گی۔

Awam Express News

سعودی شہری کا یوم تاسیس پر جذبہ، اونٹ پر مکہ سے ریاض کا سفر طے کیا

Awam Express News

سعودی عرب کی نظریں انڈین پریمیئر لیگ میں 30 بلین ڈالر کے حصص پر!

Awam Express News